1
وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے.وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کی قیادت سےملاقاتیں ہونگی۔وزیراعظم شہبازشریف سمٹ کے دوران انڈونیشیاکےصدرسےملاقات کریں گے،انڈونیشیاکےصدرسےملاقات میں ان کےمتوقع دورہ پاکستان پربھی بات ہوگی،اس کے علاوہ وزیراعظم کی بنگلادیش کےچیف ایگزیکٹو ڈاکٹر یونس سےبھی ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم یواےای کے صدرشیخ محمدبن زیدالنیہان سےملاقات کریں گے،شہباز شریف اماراتی ہم منصب شیخ محمدبن راشد المکتوم سےبھی ملیں گے، وزیراعظم11سے13فروری کےدوران ورلڈگورمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے،سمٹ میں انڈونیشیا،مالدیپ کے صدور، بنگلادیش کے عبوری سربراہ مدعوہیں۔
2
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ روپیہ 2 پیسے کی بہتری سے 278.70 روپے پر آگیا۔
منگل کو روپیہ 278.72 روپے پر بند ہوا تھا۔بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی زبردست تیزی بدھ کو اس وقت سست پڑگئی جب تاجروں نے دن کے آخر میں جاری ہونے والی امریکی صارف افراط زر کی رپورٹ کے پیش نظر احتیاط برتی جس کی وجہ سے وہ نئی پوزیشنز لینے میں ہچکچاہٹ محسوس کرنے لگے۔
3
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے میچز کی ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل ہوگئیں.چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتیں طے کرلی،چئیرمین پی سی بی نے منظوری دے دی، پاکستان کے میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔چیمپئنز ٹرافی کی ٹکٹ ایک ہزار میں بھی دستیاب ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان کے میچز کی کم سے کم قیمت ایک ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ہزار مقرر کردی گئی۔کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 2 ہزار مقرر کردی گئی، کراچی کے میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمت 4 ہزار،پریمیم کی 7ہزار ہوگی۔
4
لاہور میں کارسوار نے راستہ نہ ملنے پر اسکول بس پر فائرنگ کردی.واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق واقعہ بیدیاں روڈ کے قریب پیش آیا اسکول بس ڈرائیوراور کارسوار میں راستہ نہ دینے پر تکرار ہوئی جس کے بعد کار سوار نے بس پر دو گولیاں فائر کیں جو ٹائر کے قریب لگیں-
پولیس کے مطابق اسکول بس میں کوئی طالب علم موجود نہیں تھا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا- پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔
5
لوئرکُرم مندوری میں مظاہرین کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان,دھرنے کے باعث پارا چنار تا اپرکُرم مرکزی شاہراہ بند ہے،گذشتہ روز ٹل سےامدادی سامان کی پچیس گاڑیاں ضلع کُرم پہنچادی گئیں،دو ٹرک علی زئی،تئیس ٹرک پارا چنار پہنچا ئے گئے۔
شہریوں نےسامان ناکافی قرار دیتے ہوئے کہاگزشتہ سو روز سے اشیائے خورونوش کی قلت سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،چار سے پانچ لاکھ کی آبادی کے لیے کئی روز انتظار کے بعد پچیس ٹرک اشیائے خود ونوش ناکافی ہیں۔گزشتہ سو روز سے لوگ اشیائے خورد نوش اور روزمرہ استعمال کےاشیاء کی قلت کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور ادویات نہ ملنے سے مریضوں کی اموات ہورہی ہیں۔
قبائلی رہنما حاجی عابد حسین نے بتایا کہ حکومت لاکھوں آبادی کے لیے ضرورت کےمطابق سامان کی فراہمی یقینی بنائیں اور مسلسل قافلے کا سلسلہ جاری رکھیں اور راستے کھول کر اسے محفوظ بنائے جائے۔۔۔
6
وزیراعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں.عالمی بینک نے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 40 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کر دیا، 10 سالہ پلان سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی بینک کی طرف سے 20 ارب ڈالر کی یقین دہانی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کا10سال کی شراکت داری کافریم ورک اہمیت کا حامل ہے، شراکت داری فریم ورک کے تحت6شعبوں پرتوجہ مرکوز ہوگی۔
7
مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم، شہبازگل اور عمران ریاض کیخلاف مقدمہ درج,(ایف آئی اے) سائبر کرائمز لاہور نے مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور صحافی عمران ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ اور یو اے ای کی اعلیٰ شخصیت کیخلاف مہم چلانے پر مقدمات درج ہوئے، ملزمان نے ملکی اور غیر ملکی اعلیٰ شخصیات کے بارے میں جعلی ویڈیوز وائرل کیں۔دو دیگر مقدمات میں مظفر گڑھ، فیصل آباد اور لاہور سے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں ندیم ،اعجاز اور عامر شامل ہیں۔
8
بیٹر نے ون ڈے میچ میں ناقابل شکست ٹرپل سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی.ٹی 20 کرکٹ متعارف ہونے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی تیزی آئی ہے اور ایک دہائی کے دوران ٹیموں کا 50 اوورز کے میچ میں 300 سے زائد رنز اسکور کرنا معمول بن چکا ہے اور کئی بیٹرز ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں لیکن اب تک کوئی بڑے سے بڑا جارح مزاج بلے باز بھی نا قابل شکست ٹرپل سنچری اسکور نہ کر سکا تھا۔
کرکٹ کی تاریخ کا یہ منفرد کارنامہ بھارت میں ہونے والے ایک ڈومیسٹک میچ میں انجام دیا گیا۔ اس میچ میں ممبئی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 رنز کی نا قابل شکست انفرادی اننگ کھیلی۔
9
نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کےغلط استعمال کا انکشاف, ایس ایس پی کورنگی نے ڈسٹرکٹ کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کوبرقرارنہیں رکھ رہے۔
ڈیٹا صرف تفتیشی مقاصد کےلیے ہوتا ہے۔آئی جی پی آفس سندھ کو اس حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ متعلقہ ایس ایچ او، ہیڈمحرراور سپروائزر ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی ممکنہ غلط استعمال پرسخت محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔
10
علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا.وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تصدیق کر دی ۔ کہا گورنر نے صوبے کو ملنے والے فنڈز کے غلط اعداد و شمار پیش کیے۔ تصحیح پر فیصل کریم کنڈی بھڑک اٹھے ۔
جس پر میں نے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کردیا ۔ یہ بھی کہا افغانستان کے حوالے سے جو کہا تھا حکومت اس پرآگئی ہے۔ مگر اب کہہ رہے ہیں بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ وزیراعلی کے پی نے افغانستان سے ہونے والوں حملوں کی وجہ پاکستان کی غلط پالیسیوں کو قرار دے دیا۔
11
ارکان پارلیمنٹ کے گوشوارے جمع کروانے کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز,جس نے گوشوارے جمع نہ کروائے اس کی رکنیت معطل ہو جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے تک ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
31 دسمبرتک چئیرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت 517 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزنےسالانہ گوشوارےجمع نہیں کروائےتھے۔ ان میں 23 سینیٹر اور 116 ایم این اے شامل ہیں۔
12
شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت مقدمات درج,شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف مقدمات فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق دونوں پر سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کے خلاف من گھڑت مواد پھیلانے کا الزام ہے شہبازگل اور معید پیرزادہ نے سوشل میڈیا پرپاک فوج کیخلاف غلط مواد پھیلایا۔