1
عالمی بینک کا پاکستان کو پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ ,اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششوں سے معاشی محاذ پر کامیابیوں کا سفر جاری ہے، عالمی بنک نے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، عالمی بنک تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کرے گا۔
اقتصای امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق صاف پانی کی فراہمی، جامع ترقی کے لئے عوامی وسائل اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھانا بھی شامل ہے، مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا بھی پروگرام کا حصہ ہے۔
2
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ کل مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔
ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا، خوشی کی خبر آئے گی۔اسلام آباد کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سینیٹر سید شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھ دیا۔.
خط کے متن کے مطابق آرٹیکل 215 کے تحت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ختم ہو رہی ہے، سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوگی، آرٹیکل 213 کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے بھی سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ آرٹیکل 215 کے تحت سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، آرٹیکل 213 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔
4
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا .سرکاری ذرائع کے مطابق امدادی اشیاء کا قافلہ گزشتہ روز ٹل سے روانہ ہوا تھا، قافلے میں آٹا، چینی، چکن اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی قافلے میں روزمرہ استعمال کی سبزیاں بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے، امدادی قافلے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی، گزشتہ روز 20 ٹرکوں کو واپس کر دیا گیا تھا۔
5
خیبرپختونخوا کی جامعات شدید مالی مشکلات کی زد میں آگئیں، صوبے کی 34 جامعات کو سالانہ 15 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔جاری کردہ دستاویز کے مطابق سال 24-2023 میں جامعات کے اخراجات 37 ارب اور آمدن 22 ارب روپے ہوئی، آمدن اور اخراجات میں فرق کے باعث سالانہ 15 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملنے والی 9 ارب 40 کروڑ کی گرانٹ 2018 سے بند ہے، صوبائی حکومت نے گزشتہ اور رواں سال 2 ارب روپے سے زائد گرانٹ ان ایڈ جاری کئے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ صوبے کی جامعات کو 13 ارب 90 کروڑ روپے صرف تنخواہوں اور پنشن کیلئے درکار ہیں۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صوبائی حکومت نے مزید 3 ارب روپے بطور گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی، صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد جامعات کو 3 ارب روپے جاری کئے جائیں گے۔
6
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین کاروباری وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو وسعت ملے گی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں معیشت، زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاپان کو ہر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں، صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ویژن کے مطابق پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔
7
عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے سپن باؤلنگ کوچ مقرر ,شان مسعود کی قیادت میں ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں موجود ہے جہاں ٹیم پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچوں کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع کرنے جا رہی ہے۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 3 سپنرز نعمان علی، ابرار احمد اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔
8
کویت میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویتی عدالت نے سابق وزیر سے ساڑھے 9 لاکھ ہزار دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا اور ساتھ ہی ایک دوسرے مقدمے میں انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر تحقیقاتی کمیٹی اور عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے تھے۔انہوں نے اپنے خلاف دائر 2 مقدمات میں لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا، سابق کویتی وزیر نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا تھا۔
9
مہنگی بجلی کی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومتی ٹاسک فورس کی آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے، وفاقی کابینہ نے مزید 15 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی نظر ثانی کی منظوری دے دی۔ ان معاہدوں کی منظوری سے عام صارفین کی بجلی کی قیمتوں میں 40 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی، ان آئی پی پیز کو ریٹرن ان ایکویٹی جو پہلے ڈالر میں دیا جاتا تھا اب پاکستانی روپیے میں دیا جائے گا، ان میں نشاط چونیاں، اٹک جن، لبرٹی پاور، کوہ نور، فوجی فاؤنڈیشن، سیف پاور، سفائر پاور اور نارووال و دیگر شامل ہیں۔