1
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور موجودہ قرض پروگرام آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا۔
پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کے بعد کریڈٹ ریٹنگ اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے، میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔
2
ٹماٹر 700 اور ہری مرچیں 800 روپے کلو، کرم پہنچنے والی سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہونیکا انکشاف،اس کے علاوہ ہری مرچ 800 روپے فی کلو، چینی فی کلو 200 روپے، چائے 2200 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اپرکرم کے لیے کم از کم 500 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیا جائے۔سماجی رہنما نے مطالبہ کیا کہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد صرف 25 ٹرک سامان لایا گیا، اس سے عوامی ضروریات پوری نہیں ہو سکتیں، ادویات کی فراہمی یقینی بنانے اور مریضوں کی شفٹنگ کے لیے ہیلی سروس دوبارہ شروع کی جائے۔
3
لاس اینجلس میں بدترین آتشزدگی، تاریخ میں پہلی مرتبہ آسکرز کی تقریب منسوخ ہونیکا امکان،غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق لاس اینجلس کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹی وی آرٹس ٹی پارٹی، اے ایف آئی ایوارڈز لنچ اور کریٹکس چوائس ایوارڈز سمیت کئی دیگر تقاریب بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ کی تقریب رواں برس 2 مارچ کو شیڈول ہے لیکن لاس اینجلس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تقریب منسوخ کی جاسکتی ہے، منسوخی کا فیصلہ ہالی وڈ اسٹار ٹام ہینکس، ایما اسٹون، میریل اسٹریپ، اور اسٹیون اسپیلبرگ کی زیر قیادت کمیٹی صورت حال کا تعین کرنے کے بعد کرے گی۔
4
لاہور میں ن لیگ کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد،لاہور میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد،محمود الرشید, عمر سرفراز ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید حاضری کیلئے پیش ہوئیں۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، لاہور میں مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سے متعلق کیس کی مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی،
5
خیبرپختونخوا میں بے نظیر نشوونما پروگرام میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، رپورٹ کے مطابق سرکاری دستاویز ات میں بے نظیر نشوونما پروگرام پروجیکٹ پر کام کرنے والے عملے کی تنخواہوں میں بے ضابطگی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کارکنوں اور عملے کو تنخواہوں میں کٹوتیوں کی ادائیگی کی رسیدیں فراہم نہیں کی گئیں مگر اس کے باوجود محکمے نے ان ادائیگیوں کی پوری قیمت ورلڈ فوڈ پروگرام اور بے نظیر نشوونما پروگرام دونوں سے وصول کیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ بے ضابطگیاں تقریباً 79 کروڑ 99 لاکھ روپے بنتی ہیں، ورلڈ فوڈ پروگرام سے کے پی حکومت کو منتقل ہونے والے 66 کروڑ 40 لاکھ روپے بے نظیر نشوونما پروگرام فنڈز کا 30 فیصد ہے۔
6
قومی کرکٹر عثمان قادر کرکٹ میں اپنے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا چلے گئے۔انٹر نیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے اور وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی جب کہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بی بی ایل بھی کھیلی۔اس کے علاوہ عثمان قادر کو آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔