1
13 جنوری 2025 کو مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں ‘دی ایوولونگ گلوبل آرڈر ایمرجنگ ٹرینڈز اینڈ ملٹی پولیرٹی کا عروج’ کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔
سابق سفیرعبدالباسط اورماہرسکالرپروفیسرڈاکٹر نعمان ستار نےعالمی ملٹی پولیرٹی کے اُبھرتے رجحانات پر روشنی ڈالی،سکالر پروفیسر ڈاکٹر نعمان ستار نے پاکستان کو جغرافیائی سیاست سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔مسلم یوتھ یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی نے ‘ریسرچ سرکل’ کے وژن کو بڑھانے پر زور دیا،پروفیسر ڈاکٹرسعید الحسن چشتی نےکہا کہ "ریسرچ سرکل کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں میں علمی سرمایہ کی ترسیل بڑھانا ہے۔مسلم یوتھ یونیورسٹی کے آئی آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیمینار کے انعقاد پر شرکاء نے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
2
کراچی کے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی۔ درخواست نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی والوں کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے، کے الیکٹرک نے صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔ کیس افسر نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں کر دیا جائے گا۔دوسری جانب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں بجلی کے شعبے میں ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کی منظوری کا امکان ہے۔
3
امریکا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کیخلاف کیس دائر،ٹویٹر کی خریداری کے 2 برس بعد بھی مالی معاملات ایلون مسک کا پیچھا نہیں چھوڑ رہیں، امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایلون مسک کیخلاف کیس دائر کردیا۔
ایس ای سی کے مطابق 5 فیصد سے زائد شیئرز خریدنے پر 10 دن کے اندر شیئرز ظاہر کرنا ہوتا ہے، ایلون مسک نے 9.2 فیصد شیئرز 11 دن تک ظاہر نہیں کئے، اس دوران شیئرز کی مالیت میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔ایس ای سی کا کہنا ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص اس عرصے میں کمایا گیا سارا منافع واپس کرے۔
4
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع اور چیف آف آرمی سٹاف کے بیانات کو مسترد کر دیا۔پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔۔ تنازع کا تصفیہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کا حتمی سٹیٹس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق طے ہوگا۔ بھارت کے پاس آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی سرزمین کے حوالے سے فرضی دعوے کرنے کا کوئی قانونی اخلاقی جواز موجود نہیں۔
5
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر فعال جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹد پلانٹ کی بحالی کا منصوبہ زیرغور ہے۔توانائی کے شعبے کی ترقی و خوشحالی ایس آئی ایف سی کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹد ( جے جے وی ایل )اورسو ئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی غیر فعال پلانٹ کی فوری بحالی زیر غور ہے۔
6
عوام نے آرمی چیف اور سیاسی قیادت کے دہشت گردی کے خلاف اتفاق کو سراہاعوامی حلقوں کے مطابق یہ دہشت گردوں کے لیے بہت بڑا پیغام ہے،اس سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی، صوبے سمیت پورے ملک میں امن قائم ہوگا۔
عوام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی اتفاق رائے سے پورے ملک اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔
7
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کوکرائے جانے کا امکان،افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کےکپتان شرکت کریں گے،تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔
پی سی بی نے ابتدائی پلان سےمتعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی۔ذرائع کےمطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا