1
امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو زرداری آئند چند دنوں میں امریکا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول واشنگٹن میں ٹرمپ کی حلف برداری اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی حیثیت میں دعوت دی گئی ہے۔
2
کراچی میں جنوری کے 15 دن میں ٹریفک حادثات میں 32 افراد جان سےگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جنوری کے 15 دن میں اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں 32 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثات واٹرٹینکر، ڈمپر،کوچز،کار اور موٹرسائیکلوں کے ٹکرانے کے باعث ہوئے۔تازہ ترین حادثہ شارع فیصل بلوچ کالونی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا۔
3
لندن میں زیر علاج پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا۔اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا اور ڈاکٹر ز بھی پوری کوشش کریں گے۔قومی کرکٹر نے اپیل کی کہ قوم میری جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرے۔
4
ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک،ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق درجنوں مزید افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔اس سے قبل خبررساں ایجنسی کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی۔استنبول کی انتظامیہ کے مطابق سال 2024 میں زہریلی شراب پینے سے 48 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
5
سعودی عرب میں مختلف جرائم میں 10ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف،قومی اسمبل اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ اس موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب میں مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 279 ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ سزا مکمل اور پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو تو ایمرجنسی ٹریول دستاویزات فراہم کیے جاتے ہیں جب کہ سزا پوری کرنے والے قیدیوں کے جرمانے کی رقم پاکستانی برادری ادا کرتی ہے۔