1
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری، کے ایس ای 100 انڈیکس 768 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 727 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی کا رجحان رہا، پی ایس ایکس میں انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا، گزشتہ دنوں 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح پر گیا تھا۔
پی ایس ایکس میں دوران کاروبار 768 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 727 پوائنٹس پر آگیا،
2
حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکا انتہائی مثبت کردار رہا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے۔ حکومتی ممبران بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کےموقف کے معترف دکھائی دیئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو مثبت انداز میں آگے بڑھنا چاہیے، چاہتےہیں حکومت جلدازجلد جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پرپیشرفت کرے۔
اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے ججز کے ناموں پر مشاورت کرنے کی تجویز دی تاہم حکومتی ارکان نے دوٹوک موقف کرتے ہوئے کہا کہ ججزکےناموں کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑنا پڑے گا، کمیٹی ججز کے نام فائنل نہیں کرسکتی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی آئندہ اجلاس 28 جنوری کو بلانے کے خواہاں ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اگلے 5 روز میں کرانے کی یقین دہانی کرادی گئی۔
3
گلوبل رسک رپورٹ برائے 2025 جاری کر دی گئی،رپورٹ میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں بہتری اور مثبت پیش رفت کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گلوبل رسک رپورٹ کےمطابق جیو پولیٹیکل،اقتصادی،ماحولیاتی، تناظرمیں گہرائی سےتجزیہ پیش کرتی ہے،رپورٹ میں عالمی سطح پرغیریقینی صورتحال میں پاکستان کودرپیش اہم چیلنجزکی نشاندہی بھی کی گئی۔
گلوبل رسک رپورٹ 2025،میں عالمی خطرات کے تناظر میں پاکستان کی اطمینان بخش کارکردگی کو نمایاں کیاگیا،پاکستان عالمی سطح پردرپیش اقتصادی، ماحولیاتی، سیاسی اور تکنیکی چیلنجزسے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
4
جاپان میں 8 سے 9 شدت کے زلزلے کی پیشگوئی، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین پر مشتمل حکومتی پینل نے کہا ہے زلزلے کی شدت 8 سے 9 میگنیٹیود ہو سکتی ہے جو بہت ہی بڑے سونامی کا سبب بنے گا، کئی ہزار افراد ہلاک ہوں گے اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔
زلزلہ ریسرچ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال تک اس شدت کے زلزلے کا 74 سے 81 فیصد تک امکان موجود تھا جو اب 75 سے 82 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔
5
اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا تمام عمل آن لائن کر دیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا تمام عمل آن لائن کر دیا ۔
شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، اسلحہ کیٹیگری میں تبدیلی، گولیوں میں اضافے کی درخواست،اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی، ڈوپلیکیٹ لائسنس، موجودہ اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں ۔
نئے ماڈیول کے مطابق پنجاب بھر میں موجود شہری اپنے اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کی درخواست آن لائن دیں گے ۔ اب شہریوں کو اسلحہ لائسنس کے حوالے سے دفاتر کے چکر نہیں لگانا ہوں گے ۔
6
گزشتہ مالی سال کے دوران اشیائے ضروریہ پر حکومت کو 998 ارب روپے اضافی سیلز ٹیکس وصول ہوا۔ ایف بی آر دستاویز کے مطابق بجلی، گیس، چینی، سیمنٹ، سیگریٹس، چائے، مشروبات اور بسکٹس پر ٹیکس میں اضافہ ہوا، صرف بجلی کے بلوں سے 364 ارب 66 کروڑ روپے جمع ہوئے۔
ایف بی آر دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے 24-2023ء میں اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس وصولی کی مد میں 998 ارب روپے اضافی وصول کئے، بجلی، گیس، چینی، سیمنٹ، سگریٹس، چائے، مشروبات، بسکٹ پر ٹیکس میں اضافہ ہوا۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مقامی سیلز ٹیکس وصولی کا حجم ایک ہزار 222 ارب روپے سے تجاوز کرگیا، عوام سے بجلی پر سیلز ٹیکس کی مد میں 141 ارب روپے اضافی وصول کئے گئے۔


