1
ایف آئی اے کی کارروائی میں ہزاروں ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد ہارون کے نام سے ہوئی، جسے کے ایم سی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے، سج سے چھاپے کے دوران سے 35 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔ملزم کے قبضے سے 10ہزار درہم، 1500 برطانوی پاؤنڈز، 1030 سعودی ریال، ایک لاکھ 20 ہزار روپے برآمدکیے گئے۔ گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے اور وہ برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔
2
سندھ حکومت کا ملازمین کیلیے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ،سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز شریک ہوئے۔اجلاس میں کمیٹی ممبران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئیں۔
اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق 10 سالہ ریکارڈ پیش کردیا۔ بے کار گاڑیوں کی نیلامی پر بھی کام جاری ہے، نیلامی پوری شفافیت کے ساتھ کی جائے گی۔ تمام متعلقہ عہدیدار اور محکمے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے نئی ہدایات پر عمل کریں۔
3
امیربالاج ٹیپو قتل کیس؛ 2 ملزمان پر فرد جرم عائد،ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت ملزمان ہارون اور سہیل محمود پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 11 فروری کو بیانات کے لیے گواہوں کو طلب کرلیا۔گوگی بٹ ، طیفی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دے کر کیس سے الگ کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
4
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے دعا ہے کہ عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے۔ جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا، اب سزا دے ناں، کیوں نہیں دے رہے؟۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے پی ٹی آئی نے کوئی امید نہیں لگائی۔ آپ سارا دن ایسے سولات کیوں پوچھتے ہیں؟ کیا بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے ان کے انتظار میں جیل بیٹھے ہیں۔ نواز شریف کو ڈونلڈ ٹرمپ نکالے گا ۔
ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو،بانی پی ٹی آئی اپنا نام سرخرو کرنے کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں ۔ اب آپ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا کریڈٹ دیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کل بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے ججز پر اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ اب بانی پی ٹی آئی کا امتحان نہیں ہے بلکہ اب عدلیہ کا امتحان ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ان کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے ۔کچھ پاس ہو جائیں کچھ فیل ہو جائیں گے
5
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کے چکر لگاتے رہیں گے تو مذاکرات کس وقت کریں گے؟ کوئی بھی بندہ جو اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے وہ پاکستان سے جا رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، جب ہم عدالتوں میں چکر لگاتے رہیں گے تو ہم مذاکرات کس ٹائم کریں گے۔
چیف جسٹس نے بھی آج کہا کہ اسمبلی کا ایک سیشن یہاں کرلیں، کیونکہ سب تو یہاں گھوم رہے ہیں۔ ہم پر دہشت گردی کی دفعات ہیں اور جو گولیاں چلا رہے ہیں ان پر کوئی دہشتگردی کا مقدمہ نہیں۔ابھینندن پر تو گولیاں نہیں چلائی گئیں، پاکستانی شہریوں پر چلائی گئیں۔ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو


