چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کا دورہ قصور، نیو جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیاچیف جسٹس نے دربار حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پر حاضری بھی دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم کو سیشن ہاؤس میں جیل پولیس نے سلامی دی۔سیشن جج، ڈپٹی کمشنر کیپٹین (ر) اورنگزیب حیدر، ڈی پی او عیسیٰ خاں سکھیرا اور سپرنٹنڈنٹ جیل میاں عمیر نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے نیو جوڈیشل کمپلیکس کی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔چیف جسٹس نے قصور بار کے صدر احمد لطیف چودھری، جنرل سیکرٹری راؤ شہزاد خاں سمیت بار عہدے داران سے ملاقات کی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بار سے خطاب بھی کیا۔
2
معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر کی والدہ کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔مرحومہ کی نمازجنازہ کی امامت ان کے بیٹے اور سابق وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے پڑھائی، گرینڈ جامعہ مسجد لیک سٹی میں ایس ایم تنویر کی والدہ کا نماز جنازہ پڑھایا گیا۔
مرحومہ سابق وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران اور عرفان منیر کی والدہ تھیں، نماز جنازہ میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود، سابق وفاقی وزیر گوہراعجاز، صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر اور صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر بھی شریک ہوئے۔
پیٹرن انچیف پیاف میاں سہیل نثار، چیئرمین فاؤنڈرز گروپ و سابق صدر لاہور چیمبر میاں مصباح الرحمٰن، چیئرمین پیاف اور پائینر پروگریسو الائنس میاں انجم نثار اور چیئرمین پی بی جی لاہور چیمبر علی ہسام اصغر بھی مرحومہ کی نماز جنازہ میں شریک تھے۔
3
سرگودھا: ڈمپر کی سکول وین کو ٹکر، ٹیچر سمیت 5 طلبا جاں بحق،افسوسناک حادثہ 133 جنوبی کے علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے سکول وین کو ٹکر دے ماری، حادثے میں ایک سکول ٹیچر اور 4 طلبا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 طلبا زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثہ کے بعد زخمی بچے تباہ ہونے والی وین میں پھنس گئے جنہیں ریسکیو عملہ نے وین کی باڈی کاٹ کر باہر نکالا۔حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سرگودھا میں سکول وین اور ڈمپر کی ٹکر میں سکول ٹیچر اور 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقع پر افسوس کا اظہار کیا،
4
بگن جانیوالے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک جوان شہید، 6 دہشتگرد ہلاک، کرم سے بگن جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں نے راکٹ سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں سات گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی بھی ہوئے۔
5
جیمز ونس نے پی ایس ایل کیلئے انگلش فرسٹ کلاس سیزن کو خیرباد کہہ دیاجیمزونس اس سال صرف ہمپشائرکی جانب سے وائٹ بال کرکٹ کھیلیں گے، جیمز ونس کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ہمپشائرکی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔انگلش کرکٹر نے اپنی کاؤنٹی کے ساتھ صرف وائٹ بال کرکٹ کا نیا معاہدہ کر لیا۔