1
تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق،کشتی میں 86 تارکین سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 12 نوجوان گجرات کے رہائشی ہیں۔میڈرڈ میں کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان چار ماہ قبل یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
2
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم کسی بھی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے، حکومت مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے۔
آئین کی بحالی، الیکشن کے مینڈیٹ اور وہی مطالبات ہیں جو پہلے تھے، 9 مئی پر عدالتی کمیشن اور اسیران کی رہائی ترجیح ہیں، آج حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست تھی، جس میں ہم نے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیے ہیں۔ رانا ثنا اللہ،عرفان صدیقی کی پریس کانفرنس سے اندازہ ہوگیا ہم کیسا جواب دیں، آپ لوگ مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ہم اپنے کارکنوں کا انصاف لیکر رہیں گے، وقت تبدیل ہوجائےکوئی پتا نہیں لگتا۔پشاور میں پریس کانفرنس
3
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پریس کانفرنس سے ظاہر ہوتا ہے حکومت مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، رانا ثنا اللہ نے ایسی چیزیں پیش کیں جن کا حقائق سے تعلق نہیں۔ رانا ثناء اللہ اور عرفان صدیقی کی پریس کانفرنس میں حقائق کا دور دور سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ فرسٹریشن پر مبنی پریس کانفرنس تھی۔
ہم سے کہا گیا مطالبات تحریری شکل میں دیں، ان کا یہ خیال تھا کہ ہم اسیران کے نام دیں، جس کے بعد وہ این آر او کا بیانیہ بنا سکیں، ہم نے واضح پوچھا ہے کہ آپ جوڈیشل کمیشن بنا سکتے ہیں یا نہیں؟، 26 نومبرپر جوڈیشل کمیشن بنائیں ہم وہاں نام دیں گے۔
ہمیں حکومت کے دکھ اور درد کا اندازہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہمیں حکومت کا ایگزیکٹو آرڈر نہیں چاہئے، سلمان اکرم راجہ نے میٹنگ میں کہا ہے بانی پی ٹی آئی کیسز کا سامنا کرنے کے بعد باہر آئیں گے۔
4
عمران خان اور اہلیہ کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کل ساڑھے گیارہ بجے اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، اس کے بعد تین مرتبہ فیصلہ موخر ہوا اور فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کی گئی۔اب عدالت نے کل 17 جنوری کی تاریخ فیصلہ سنانے کیلئے مقرر کر رکھی ہے۔
5
یوکرین اور برطانیہ کے 100 سالہ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط، برطانوی وزیر اعظم اور یوکرینی صدر نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدہ دونوں ممالک کے سکیورٹی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا۔
معاہدے میں دفاع، توانائی اور تجارت پر مشتمل 100 سالہ شراکت داری پر اتفاق ہوا، وزیر اعظم کیئر اسٹارمر روس یوکرین جنگ میں اپنی حمایت کا اعادہ کرنے کیلئے کیف پہنچے۔
6
شہباز شریف کا محصولات سے متعلق کیسز جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کا حکم،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات کے حوالے سے زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیرِ برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس محصولات سے متعلق کیسز میں ایف بی آر کی جانب سے اچھی شہرت کے حامل وکلا کی خدمات لی جائیں، ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمد للہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے محصولات کے حوالے سے کیسز کا فرانزک آڈٹ کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے افسران جو کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے میں ملوث پائے گئے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افسران جنہوں نے دیانتداری اور محنت سے میرٹ پر کیسز بنائے ان کو خصوصی انعام سے نوازا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے بعد اچھی شہرت کے وکلا کو پینل پر لانے سے جولائئ تا دسمبر 2024 ہائی کورٹ میں 586 کیسز جبکہ سپریم کورٹ میں 637 زیر التواء کیسز نمٹائے گئے۔