1
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈز کیس کا محفوظ فیصلہ سنانے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے، ملزمان کی حاضری پوری ہونے پر فاضل جج نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی۔عدالت نے القادر یونیورسٹی کی زمین بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دے دیا جبکہ جج ناصر جاوید رانا کے سزا سنانے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی بلایا گیا تھا، اس موقع پر جیل کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، ایلیٹ کمانڈوز بھی جیل کے باہر سکیورٹی کا حصہ تھے، پولیس کی جانب سے اہم کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کی دیوار اور سامنے کھڑی تمام گاڑیوں کو بھی ہٹوا دیا گیا تھا۔
2
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ کیا پارلیمنٹ خود پر حملہ توہین نہیں سمجھتی؟
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل تھے جبکہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج بھی دلائل جاری رکھے۔
دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آرمی ایکٹ اور رولز میں فیئرٹرائل کا مکمل پروسیجر فراہم کیا گیا ہے جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ ملٹری ٹرائل کے کس فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں؟جسٹس منیب، جسٹس عائشہ اور جسٹس آفریدی کا الگ الگ فیصلہ ہے۔
خواجہ حارث نے جواب دیا کہ میں کسی فیصلے کیساتھ اتفاق نہیں کرتا، جسٹس عائشہ ملک نے سیکشن 2 ون ڈی ون کو فیئر ٹرائل کے منافی قرار دیا، جسٹس آفریدی نے قانونی سیکشنز پر رائے نہیں دی، جسٹس آفریدی نے کہا کہ قانونی سیکشنز پر لارجر بنچز کے فیصلوں کا پابند ہوں۔
3
کرم میں امدادی قافلے پر دہشتگرد حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے۔تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حملے میں پانچ ڈرائیور تاحال لاپتہ ہیں، گزشتہ روز حملے کے بعد 10 سے زائد ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد جلا دیا گیا۔
4
میڈرڈ کشتی حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 9 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی۔کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی ریحان، علی رضا، عاقب، جانی مہر، ابوبکر، عمر فاروق، عاطف، شہزاد اور ذوالفقار کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے، نوجوانوں کا تعلق گجرات کے نواحی گاؤں جوڑا کرنانہ اور ڈھولہ سے ہے۔
قائم مقام پاکستانی سفیر رابعہ قصوری کا کہنا ہے کہ مراکشی حکام نے 10 پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں، سفارتخانے کے حکام ہسپتال جا کر ریکارڈ چیک کریں گے، زندہ بچنے والوں سے بھی ملاقات کریں گے، مراکشی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
5
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سہولیات کے حوالے سے نظرثانی درخواست پر اعتراض دور کر دیا اور پیر کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے رجسٹرار آفس اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے چیلنج کیا کیا ہوا ہے جس پر فیصل چودھری نے کہا کہ ہم نے اس میں ٹرائل کورٹ آرڈر چیلنج کیا ہوا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرتے ہوئے پیر کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
درخواست میں کہا گیا کہ 10 جنوری کو سپیشل جج سنٹرل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے جیل سہولیات کے حوالے سے حکم جاری کیا، عدالت ٹرائل کورٹ حکم کے غلط استعمال کو روکنے اور قانون و آئین کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کرے۔
6
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے رجسٹرار آفس اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے چیلنج کیا کیا ہوا ہے جس پر فیصل چودھری نے کہا کہ ہم نے اس میں ٹرائل کورٹ آرڈر چیلنج کیا ہوا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرتے ہوئے پیر کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔درخواست میں کہا گیا کہ 10 جنوری کو سپیشل جج سنٹرل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے جیل سہولیات کے حوالے سے حکم جاری کیا، عدالت ٹرائل کورٹ حکم کے غلط استعمال کو روکنے اور قانون و آئین کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کرے۔
7
ڈی چوک احتجاج: عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع،اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب پر درج مقدمات پرعبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کر دی۔
8
پشاور میں اجلاس کے دوران بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے بات چیت کا اصل احوال سامنے آگیا۔سکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے آرمی چیف سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سکیورٹی صورت حال پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں سے بات چیت انسداد دہشت گردی کے معاملات کے تناظر میں ہوئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں بیرسٹرگوہر نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی، بیرسٹرگوہرکو جواباً بتادیا گیا کہ سیاسی معاملات پربات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کی آرمی چیف سے ہونیوالی بات چیت کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور سکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دینےکی کوشش کی گئی جو کہ باعث افسوس ہے۔
9
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، آج دوپہر 2 بجے طلب،خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اعلامیہ اور ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ایجنڈے کے مطابق خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس بل 2025 ایوان میں پیش کیا جائے گا، خیبر پختونخوا شرعی نظام عدل ریگولیشن ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش ہوگا، خیبر پختونخوا پبلک فنانشل مینجمنٹ ترمیمی بل 2025 بھی پیش کیا جائے گا۔
10
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آج القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہوگا، پہلے ہی تین بار فیصلہ مؤخر ہونے سے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے۔ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، القادر ٹرسٹ کیس حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک سے آیا، ریاست کے فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی، عمران خان کے خلاف تمام مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہے، حکومت نے ملک میں لاقانونیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔
11
سارہ شریف قتل کیس: عمر قید بھگتنے والے والدین کی سزا کیخلاف اپیل دائر،میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان شریف اور بینش بتول کی اپیلوں کی سماعت کے لیے ابھی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ سارہ شریف قتل کیس میں مقتول بچی کے والد عرفان شریف کو کم از کم 40 برس اور سوتیلی والدہ کو کم از کم 33 برس کی سزا سنائی گئی تھی۔
12
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ، دھند کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار،دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ اور ہلکی پھلکی ٹریننگ میں مصروف ہیں، گراؤنڈ سٹاف نے آؤٹ فیلڈ کو خشک کرنا شروع کر دیا ہے۔
13
ثمر خان نے ایشیا سے باہر دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی۔ پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی کو سر کرلیا۔رپورٹس کے مطابق کوہ پیما ثمر خان نے ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سر کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور تیز ہواؤں میں چوٹی سر کرنا بہت بڑا چیلنج تھا، خدا کا شکر ہے سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوئی۔


