1
سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل میں آئینی بینچ کے جج نے وزارت دفاع کے وکیل سے سوال کیا آپ ملٹری ٹرائل کے کس فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کسی فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔
خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ اور رولز میں فیئرٹرائل کا مکمل پروسیجر فراہم کیا گیا ہے، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ آپ ملٹری ٹرائل کے کس فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں؟ خواجہ حارث نے جواب دیا میں کسی فیصلے کے ساتھ اتفاق نہیں کرتا۔
خواجہ حارث نے کہا کہ جسٹس عائشہ ملک نے سیکشن 2 ون، ڈی ون کو فیئر ٹرائل کے منافی قرار دیا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے قانونی سیکشنز پر رائے نہیں دی اور کہا تھا کہ قانونی سیکشنز پر لارجربینچز کے فیصلوں کا پابند ہوں۔
2
پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے جڑے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے کرپٹ پریکٹس پر عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔
اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی جبکہ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج بھی کریں گے۔
سوال تو پوچھنا چاہیے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے کہ تم نے جس پیسے سے لندن میں ون ہائیڈ پارک کی عمارت خریدی وہ پیسہ کس طرح باہر لیکر گئے اور آگے پھر بیچی، اس رقم کا تم نے کیا کیا؟ آج وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو
3
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے، یہ کیس ہے کیا؟بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان منتقل ہونے سے قبل ‘ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبر کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے خفیہ معاہدہ کیا جسے اپنے اثرورسوخ سے وفاقی کابینہ میں منظوربھی کروالیا۔
سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے 6 دسمبر 2019 کو نیشنل کرائم ایجنسی کی رازداری ڈیڈ پر دستخط کیے۔بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا اور 24 مارچ 2021 کو بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی کی دستاویزات پر دستخط کرکے بانی پی ٹی آئی کی مدد کی۔
4
190 ملین پاؤنڈ کیس: احتساب عدالت کا القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم،عدالت نے اپنے فیصلے میں القادر یونیورسٹی کو وفاقی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ حکومت یونیورسٹی کا انتظام سنبھالے۔
القادر یونیورسٹی پروجیکٹ کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قانونی مشکلات کا سامنا رہا ہے،دونوں پر اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی وجہ سے نیب کیسز بنے تھے۔
سیاسی پشت پناہی اور زبردست تشہیر کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خوابوں کا منصوبہ سمجھی جانے والی القادر یونیورسٹی میں 4 سال کے دوران صرف 200 اسٹوڈنٹس نے داخلہ لیا۔
5
2024 کی پہلی ششماہی کا تجارتی خسارہ 13 فیصد اضافے سے 11.51 ارب ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 58.20 کروڑ ڈالر رہا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.21 ارب ڈالر رہا۔
مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.39 ڈالر تھا جبکہ دسمبر 2024 میں ملکی برآمدات 3.05 ارب ڈالر اور درآمدات 4.77 ارب ڈالر رہیں۔سرکاری بینک کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 کا تجارتی خسارہ 1.72 ارب ڈالر رہا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات 7 فیصد اضافے سے 16.22 ڈالر رہیں۔
6
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات ہوئی جو صرف امن و امان کے حوالے سے تھی۔
کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل ،کہا کہ ان کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہے ہیں۔
7
برطانوی حکومت کا گرومنگ گینگز کی انکوائری کا فیصلہ،برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر نے گرومنگ گینگز سے متعلق 5 جائزوں کا اعلان کیا ہے۔ ٹیلفورڈ میں انکوائری کی قیادت کرنے والے قانون دان ٹام کروتھر، اولڈہم اور دیگر 4 مقامات کا جائزہ لیں گے، جائزہ تین ماہ کے اندر لیا جائے گا۔
آڈٹ کی سربراہی بیرونس لوئیس کیسی کریں گی، وہ گینگز اور متاثرین کے نسلی و دیگر عوامل کا جائزہ بھی لیں گی۔وزیر داخلہ یوویٹ کوپر نے مزید بتایا کہ بچوں کی گرومنگ میں ملوث افراد کیلئے سخت سزائیں متعارف کی جائیں گی۔