1
وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔
پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی کی طرف جاتا ہے۔
پی ٹی آئی کو مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں، یہ تاثر بالکل نہیں جانا چاہیے کہ ایک فرد واحد کو کرپشن کیس پر سزا ملی تو مذاکرات نہیں کریں گے، مذاکرات کا مینڈیٹ کبھی بھی ڈیل یا این آر او دینا نہیں تھا، اس وقت ملکی حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
2
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک ماہ سے پتا تھا انہوں نے عمران خان کو سزا دینی ہے۔ آج ہمیں اس نظام پر بہت دکھ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا آج جو ہوا تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے، عمران خان کو پہلے اسی قسم کی 3 سزائیں ہوئیں جو ہائی کورٹ میں جاکر ختم ہوگئیں۔
جس جج نے سزا سنائی اس پر ترس آرہا ہے، جج کو شاید اپنی ترقی نظر آرہی تھی یا ان پر پریشر تھا، یہ یونیورسٹی بانی پی ٹی آئی کا ایک خواب تھا،عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی ہے، ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، ججز کی تعیناتیوں پر غور،سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 4 جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور ہو گا ۔سپریم کورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 20 نام زیر غور ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 11 ناموں پر غور کیا جائے گا۔
4
پہلا ٹیسٹ: پاکستانی بیٹرز کا فلاپ شو، 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میچ دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔
5
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع۔نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف بر داری کے موقع پر واشنگٹن میں 8 ہزار فوجی، 20 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، عالمی ایونٹ کی فضائی نگرانی بھی ہوگی، کیپٹل ہل اور وائٹ ہاؤس کے اطراف میں 2 کلومیٹر تک راستوں کو بند کیا جائے گا۔طویل حفاظتی باڑ لگا کر علاقہ چھاؤنی میں تبدیل کردیا جائے گا، ٹرمپ 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے،
6
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی جی) شزا فاطمہ نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ مکمل طور پر فنکشنل ہے اور واٹس ایپ سمیت تمام موبائلز ایپس پوری طرح چل رہی ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے سوال کیا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا مسئلہ کب تک حل ہوگا؟اس پر وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نے جواب دیا کہ ملک میں اس وقت انٹرنیٹ مکمل طور پر فنکشنل ہے اور واٹس ایپ سمیت تمام موبائلز ایپس پوری طرح چل رہے ہیں، سب میرین کیبل کی اپ گریڈیشن پر کام ہو رہا ہے، کیبل کنیکٹیویٹی سے سینٹرل ایشیا اور چین کو سارا انٹرنیٹ ڈیٹا پاکستان سے ہو کر جائے گا۔
7
ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کے تعاون سے 1.25 ارب ڈالر کے منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ ملٹی لیٹرل اداروں سے فنانسنگ معاہدوں کو 5 برس تک گزرنے کے باوجود ساڑھے 9 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ ہوئی، ایمرجنسی اسسٹنٹ پراجیکٹ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 15 کروڑ ڈالر کا معاہدہ 2022 میں سائن کیا گیا۔
اقتصادی امور کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کیساتھ معاہدے کو 2 سال سے زائد گزرنے کے باوجود زیرو فزیکل پراگریس ہے، عالمی بینک کے ساتھ خیبر پاس اکنامک کوریڈور پراجیکٹ کیلئے 46 کروڑ ڈالر کا معاہدہ 2019 میں سائن کیا گیا تھا لیکن 5 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود فزیکل پراگریس 1 فیصد اور فناننشل پراگریس بھی صفر فیصد ہے۔


