1
پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کے اشتہار پر معذرت کرلی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پاکستان انٹریشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا جو ادارے کا مقصد نہیں تھا۔ یہ ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔
2
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک منتقل، دوائیں بھی فراہم کر دی گئیںاحتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے تین بار مؤخر کیے جانے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ان کا ساتھ دینے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی۔
3
گجرات :4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ماراگیارواں ماہ 5 جنوری کو زہرا نامی 4 سالہ بچی کوگھر سے ٹیوشن جاتے ہوئے اغوا کیاگیا تھا جس کے بعد 6 جنوری کو اس کی بوری بند لاش ملی تھی۔
گزشتہ روز گجرات پولیس نے ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی اور اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا تھا کہ ملزم زہرا کا ہمسایہ اور دور کا رشتے دار تھا۔ پولیس ملزم ندیم جٹ کو برآمدگی کے لیے لے جارہی تھی کہ ملزم نے ہتھکڑی سمیت فرارہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فائرنگ کی اور ملزم مارا گیا۔
4
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مستعفی،چیمپئنزٹرافی2025 سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس نے استعفیٰ دے دیا۔اس حوالے سے سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نک پوٹاس کا کانٹریکٹ 2026 تک تھا اور انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
نک پوٹاس نے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس سفر میں ہم نے کئی ریکارڈز توڑے، تاریخ رقم کی اورکئی یادگارلمحات بنائے۔
5
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے بعد القادر یونیورسٹی میرے پاس آ گئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی۔ ملک کو نفرت نہیں اتحاد چاہیے، ملک کو انتشار نہیں امن چاہیے، میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں اسکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں، جن بچوں کو پیٹرول بم دیے گئے وہ آج جیلوں میں ہیں، انہیں پولیس پرحملوں کی ترغیب دی گئی، نوجوانوں کو ترغیب دی گئی کہ سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اس پر آنکھیں بند کرکے یقین کر لیں، جنہیں ورغلایا گیا وہ آج جیلوں میں ہیں۔ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب
6
پی ٹی آئی کے وکیل رہنما فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بھی گفتگو کی۔
فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان کہا ہے قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی سیل میں تھوڑی دیر میں شفٹ کر دیا جائے گا، بشریٰ بی بی نےکہا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔
7
جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین نامزد،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔
کمیشن نے سیشن جج اعظم خان اورسابق صدراسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کو ایڈیشنل جج نامزد کردیا۔ذرائع نے بتایاکہ کمیشن نے اسلام آباد آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے 4 میں سے 2 ناموں کی نامزدگی کردی۔