1
پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیاجس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے آن گرڈ سسٹمز مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق، گرمیوں کے سیزن کے آغاز سے چند ماہ قبل ہی، جب بجلی کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوتا ہے، سولر پینلز کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی واٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اس اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35,000 روپے سے 1,75,000 روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔
2
چیمپئنز ٹرافی سے قبل ویرات کوہلی انجرڈ ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ڈومیسٹک ایونٹ رانجی ٹرافی کا 23 جنوری سے ہوگا جبکہ چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض ایک ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے، ایسے میں بھارت بڑا دھچکا اسوقت لگا ہے جب ویرات کوہلی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس نے انکے ٹورنامنٹ کھیلنے پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔
3
ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان نے 4 وکٹ پر 143 رنز بنالئے۔ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 4 وکٹوں پر 143 رنز بنالئے، محمد رضوان اور سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست نصف سنچریاں بنائیں۔
ملتان میں پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز صرف 46 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کو پہلا نقصان محمد ہریرہ کی صورت میں اٹھانا پڑا، ڈیبیو کرنیوالے ہریرہ صرف 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کامران غلام 5 اور بابراعظم 8 رنز بناسکے۔
4
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے اسلحہ اور گولابارود برآمد کرلیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کاتعلق فتنہ الخوارج مفتی نورولی عرف ابوعاصم گروپ سے ہے۔
ملزم کمانڈرمحمد امیر محسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا۔ملزم وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ کراچی ہزارہ کالونی بلدیہ ٹاؤن میں منتقل ہوگیا۔ ملزم کراچی سے متعدد بار وزیرستان گیا اورفتنہ الخوارج کے ساتھ مل کر سہولت کاری کا کام کرتا رہا ہے۔