1
خیبرمیں سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،خارجی کمانڈرعبداللہ تراب سمیت5 دہشتگرد ہلاک،صدر مملکت، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن میں ایک خارجی کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے خوارج سیکیورٹی فورسز کیخلاف کئی کارروائیوں اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔
کارروائی کے دوران خوارج کےقبضے سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں
2
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے اعظم خان اور انعام امین منہاس کی بطور ایڈیشنل جج کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت دو الگ الگ اجلاس ہوئے جس دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے اعظم خان اور انعام امین منہاس کی بطور ایڈیشنل جج کی منظوری دیدی گئی جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے محمد آصف،نجم الدین مینگل اور محمد ایوب ایڈیشنل جج نامزد کر دیئے گئے ۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ جوامیدوارمطلوبہ اکثریت کا ووٹ نہیں لے سکے مستقبل میں آسامیوں پر انہیں دوبارہ زیر غور لایا جائے گا،
3
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بجلی ٹیرف کے تعین کیلئے سالانہ ری بیسنگ کی سمری منظور کر لی گئی ہے ، ری بیسنگ کیلئے نیپرا کو سالانہ پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی ۔
ای سی سی نے ٹیرف کی ری بیسنگ کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، پاور ڈویژن پالیسی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے نیپرا سے رجوع کرے گی ۔
ای سی سی اجلاس میں وزارت خارجہ کیلئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ، رقم پی اے ایف اور پی آئی اےکو آپریشنل استعداد کار بڑھانے کیلئے دی جائے گی ، ایف سی نارتھ کی آپریشنل ضروریات کیلئے 94 کروڑ روپے جبکہ گوادر بندر گارہ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو حاصل بینک گارنٹی واپس لینے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
4
وزیر اعظم کا کشتی حادثوں پر سخت نوٹس، ایف آئی اے میں مزید سینئر افسران کی تعیناتی کا حکم، وزیر اعظم آفس کی طرف سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر ایف آئی کے 65 افسران و ملازمین بلیک لسٹ قرار دے دئیے گئے۔بلیک لسٹڈ افسران و ملازمین پر امیگریشن اور انسداد انسانی سمگلنگ ونگز میں تعیناتی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کر دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی جی ایف آئی اے ایف آئی اے کو ماتحت افسران و ملازمین کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کو حتمی شکل دیں گے تاکہ موثر فوجداری کارروائی کی جاسکے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے کا ایک ایک افسر سعودی عرب کے علاوہ مختلف ممالک کے پاکستان میں موجود سفارتخانوں میں ضرورت کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔ ایف ائی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے گریڈ 20 اور 21 کے افسران ایف آئی اے کو ایک ہفتے کے اندر فراہم کیے جائیں گے۔
5
سعودی عرب میں پاکستانی روپے اور بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں سعودی ریال سستا جبکہ بھارتی روپے میں مہنگا ہوگیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال ایک پیسے کمی سے 74.30 روپے پر آگیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں ریال 3 پیسے اضافے سے 23.09 روپے پر آگیا، بنگلہ دیشی ٹکے کا نرخ 8 پویشہ کم ہوکر 32.48 ٹکے پر پہنچ گیا۔


