1
آذربائیجان کی دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت،ایف بی آر کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کراچی پورٹ، پورٹ محمد بن قاسم اور گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد کیے جانے والے آذربائیجان کے کارگو کا احاطہ کرے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت مخصوص بندرگاہوں کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کی پروسیسنگ کی جائے گی۔
آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیاں باہمی تعاون کی بنیاد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے لیے کسی مالی تحفظ کی ضرورت کے بغیر پاکستان میں داخل ہوں گی، تمام ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹوں کو کسٹمز کے ساتھ ”گردشی انشورنس گارنٹی پی ڈی اکاوٴنٹ“ کھولنے اور برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قوانین کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل ریفارمز اینڈ آٹومیشن کراچی ایک یا ایک سے زیادہ صارفین کی آئی ڈیز تیار کرے گا، تاجر، سرکاری تنظیمیں، اقوام متحدہ یا سفارتی مشن مطلوبہ رجسٹریشن پروفارما مکمل کریں گے جو آذربائیجان کی متعلقہ وزارت کی طرف سے کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں الیکٹرانک طور پر پیش کیا جائے گا۔
2
کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ، اس حوالے سے حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے چوتھے مرحلے کے آغاز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان، اراکین قومی اسمبلی اور متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔اجلاس کے آغاز پر وزیر خزانہ و محصولات نے وزارتوں اور ان کے وزراء کی جانب سے وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو کے پہلے تین مراحل کی کامیاب تکمیل پر اپنائے گئے اجتماعی حکومتی رویے کو سراہا۔
3
جامعہ نعیمیہ نے ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے کے خلاف فتویٰ دے دیا۔جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ڈنکی لگا کربیرون ملک جانا قانونی و شرعی لحاظ سے جائز نہیں۔
فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ شریعت محمدیﷺ میں خود کشی کرنا اوراس کی طرف لے جانے والے جملہ امورحرام ہیں، خود کو ہلاکت میں ڈالنا یاایسا عمل کرنا جوہلاکت کا باعث ہو ہرگز ہرگز جائز نہیں۔ بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اورمحفوظ راستے اختیار کریں، غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں۔
4
کراچی انتظامیہ کا چیمپئنز ٹرافی کو یادگار بنانے کا فیصلہ،ایونٹ کو کامیاب اور یاد گار بنانے کے لیے کراچی انتظامیہ نے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی انتظامیہ شائقین کو پارکنگ اور گراونڈ تک پہنچنے کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کرے گی۔
جمعہ کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرافی کے میچز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
5
وائٹ ہاؤس پر حملہ؛ بھارتی دہشت گرد کو سزا سنادی گئی۔جب کہ سزا کی تکمیل کے بعد بھی 3 سال پولیس کی نگرانی میں رہے گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ اس حملے کا مقصد منتخب امریکی حکومت کا تختہ الٹ کر نازی نظریے کی حامل آمریت کو جنم دینا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ بھارتی شہری نے اس حملے کی کئی ہفتوں تک تیاری کی تھی۔ اس نے گاڑیوں یا مسلح سیکیورٹی گارڈز تک رسائی حاصل کرنے کی کئی کوششیں کیں۔بالخصوص 22 اپریل 2023 کو وہ ورجینیا میں واقع ایک سیکیورٹی کمپنی سے 25 مسلح گارڈز اور ایک بکتر بند قافلے کی درخواست کی۔4 مئی 2023 کو اس نے ایک بڑے تجارتی ٹریکٹر ٹریلر ٹرک، ڈمپ ٹرک، یا کوئی اور بڑا ٹرک کرایہ پر لینے کی کوشش میں کئی دوسری کمپنیوں سے بھی رابطہ کیا۔


