1
نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلنے کےلیے پرجوش ہوں۔ پی ایس ایل کے آنے والے سیزن کےلیے منتخب کرنے پر لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں ایونٹ میں کھیلنے کےلیے پرجوش ہوں۔
لاہور اور پورے پاکستان میں لاہور قلندرز کے فینز سے ملاقات ہو گی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف اب میری ٹیم میں ہیں، سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
2
اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کردی ہے، جنگ بندی معاہدے کی حکومتی منظوری کے لیے مکمل کابینہ کا اجلاس آج ہی طلب کیا جائے گا۔
بدھ کے روز قطری وزیر اعظم نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔
3
کابینہ کمیٹی ریاستی ملکیتی اداروں کا اجلاس، پی بی سی کی آمدنی بڑھانے پر غور،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی ریاستی ملکیتی اداروں کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے کراچی ٹولز، ڈائز اینڈ مولڈ سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو پر غور کیا۔
اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے عبدالرزاق گوہر کو کراچی ٹولز، ڈائز اینڈ مولڈ سینٹر بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا، دوران اجلاس ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی کے بی او ڈی کی تشکیل نو کی منظوری اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو درپیش چیلنجز پر بھی غور کیا۔
اعلامیہ میں مزید آگاہ کیا گیا کہ کمیٹی نے پی بی سی اور پی ٹی وی کے اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کی ہدایت کی، اجلاس کے آخر میں کھلی زمینوں سمیت بغیر استعمال پراپرٹی کو نجی شعبے کو فروخت کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔


