ملتان (ای پی آئی ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کے دوسرے روز پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگزمیں230 رنز پر ڈھیر ہو گئی

پہلی اننگز نے پہلی 4 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سعود شکیل نے 48 اور محمد رضوان نے 71 رنز اسکور کیے، دونوں نے پانچویں وکٹ پر 141 رنز کا اضافہ کیا۔

سعود اور رضوان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹس کی لائن لگ گئی۔سلمان آغا دو رنز بناکر چلتے بنے، ٹیل اینڈرز بھی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیلز اور واریکن نے تین تین شکار کیے۔