1
انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ سانپ نے رکوادیا۔ ملائیشیا کے شہر جوہرو میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان انڈر19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ جاری تھا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران سانپ آنے کے باعث کھیل کوروکنا پڑا۔
انگلینڈ کی کھلاڑی جیمائمہ اسپینسر نے بلے کی مدد سے سانپ کوپچ سےہٹایا۔بعد ازاں دونوں ٹیموں کےدرمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔
2
ملتان ٹیسٹ: پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام، 230 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر، ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز کے ساتھ نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔کھیل کے دوسرے روز کا آغاز بھی پاکستانی بیٹرز کیلئے اچھا نہ رہا اور پہلے ہی سیشن میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 7 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔رضوان کے بعد کریز پر آنے والے نعمان علی بھی صفر پر چلتے بنے جب کہ خرم شہزا 7 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ کپتان شان مسعود نے 11، بابراعظم 8، محمد ہریرہ 7 اور کامران غلام نے 5 رنز بنائے۔
3
مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خاتون اسمگلر کی شناخت ہوگئی۔ایف آئی اے حکام کا کہناہے کہ گجرات میں خاتون ملزمہ کے بیٹے خاور اورحسن لوگوں کوباہربھجوانےکے خواب دکھاتے تھے، دونوں ملزمان کشتی حادثے کے بعد سے روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ عرفان اور ارسلان کشتی حادثے میں بچ گئے تھے جو مراکش حکام کی تحویل میں ہیں جب کہ دوسرا مقدمہ گجرات کے رہائشی علی رضا کے اہل خانہ اور تیسرا مقدمہ بھی گجرات کے رہائشی خاورحسن کے اہل خانہ نے درج کروایا ہے۔
4
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دوسروں کے لیے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی فورمز پر پی ٹی آئی کے سہولت کار سرگرم ہیں، فرد واحد نے ریاست کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔
5
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف 3.2 سے کم کرکے 3 فیصد کردیا۔آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کردیا جس میں عالمی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کے معاشی شرح نمو کے تخمینے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے 3.2 فیصد سےکم کرکے 3 فیصد کردیا۔
آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا ہے تاہم گزذشتہ سال کےمقابلے معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہےآئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنےکا امکان ہے جب کہ پاکستان نے رواں مالی سال کےلیے معاشی شرح نموکا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے۔
6
ریکوڈک منصوبے کی راہ میں حائل ایک اور رکاوٹ ختم، جلد سعودی عرب سے معاہدے کا امکان،ایک اور متعلقہ پیشرفت میں، ریکوڈک منصوبے کی نظرثانی شدہ قیمت کا تخمینہ مکمل کر لیا گیا ہے اور دونوں فریق منصوبے کی باریکیوں کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں ہیں۔
سعودی عرب پہلے مرحلے میں ریکوڈک منصوبے میں 10 فیصد حصص حاصل کرے گا اور مستقبل میں اپنے حصص بڑھا سکتا ہے۔ریکوڈک کی تکمیل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا، کیونکہ سعودی عرب مشینری کی خریداری کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کے استعمال کے لیے پاکستان سے باہر بینک اکاؤنٹ رکھنا چاہتا تھا۔
ممکنہ معاہدے کے حوالے سے جاری مذاکرات سے واقف ایک اعلیٰ اہلکار نے دی نیوز کو بتایا کہ اب دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ پاکستان میں لایا جائے گا اور اس سلسلے میں ایک وسیع معاہدہ طے پا گیا ہے۔
7
گیس کی خریداری اور فروخت میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجارہ داری ختم، گیس کی خریداری اور فروخت کے شعبے میں سوئی گیس کمپنیوں کی اجارداری ختم ہوگئی ہے اور یہ گیس کا سیکٹر باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے اس کے نفاذ کے فریم ورک کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تھرڈ پارٹی ( نجی شعبہ)کو گیس کی فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے اورایکنک نے اس کی ایک حدکی توثیق کر دی ہے کہ 100ملین مکعب فٹ گیس پرائیویٹ کمپنیاں ایک سال میں فروخت کر سکیں گی۔ اس پالیسی کے تحت تلاش و پیدا وار کمپنیوں کی ترمیم شدہ پالیسی کا سالانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائےگاتاکہ اس شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کیاجاسکے۔
کونسل آف کامن انٹرسٹ 26جنوری 2024 کوترمیم شدہ 2012 کی پالیسی کی منظوری دے چکی ہےکہ تلاش و پیداوار کی کمپنیوں کو حق ہوگا کہ وہ اپنی پائپ لائن کا 35 فیصد حصہ تھرڈ پارٹی کو فروخت کر سکیں جس کے پاس اوگرا لائسنس ہوگا۔
8
اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی۔جمعہ کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سکیورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کردی۔جس کے بعد ہفتے کو صبح جنگ بندی معاہدے کی حکومتی منظوری کے لیے مکمل کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکومت نے بھی غزہ جنگ بندی معاہدے پر حماس سے ڈیل منظور کرلی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے یرغمالیوں کی واپسی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، حماس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ اتوار سے نافذ العمل ہوگا۔
9
ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے پاگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ روس کے دوران دونوں ممالک کے صدور نےکریملن میں معاہدےپر دستخط کیے۔
معاہدے میں سکیورٹی سروسز، فوجی مشقوں،افسران کی ٹریننگ میں تعاون شامل ہے جبکہ معاہدے کے مطابق ایران اور روس ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔معاہدے میں کہا گیا کہ ایران یا روس پر حملہ آور کسی ملک کو فوجی امدادفراہم نہیں کی جائےگی،دونوں ممالک ایک دوسرے کو لاحق فوجی خطرات سے مل کر نمٹ لیں گے۔
10
سرد موسم کے باعث ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب اِن ڈور کرنے کا فیصلہ، ڈونلڈ ٹرمپ 20جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھا ئیں گے۔ پہلے یہ تقریب یو ایس کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونا تھی لیکن اب سرد موسم کی وجہ سے اسے کیپٹل ہل کی عمارت کےاندر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو ان کی بطور امریکی صدر حلف برداری کی تقریب انتہائی سرد موسم کے باعث ان ڈور ہوگی۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس وقت ملک تیز ہواؤں اور سردی کی لپیٹ میں ہے لہٰذا میں نے حلف برداری کی تقریب امریکی کانگریس کے اندر کرنے کا حکم دیا ہے۔اس تبدیلی کا مطلب ہے کہ ٹرمپ کیپٹل کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر نیشنل مال پر موجود عوام کو خوش آمدید نہیں کہہ سکیں گے جو روایتی طور پر نئے صدر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
11
حکومت کا مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا فیصلہ، 4 رکنی کمیٹی بھی بنا دی۔تحقیقاتی ٹیم آج رات ہی مراکش روانہ ہوگی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایف آئی اےپنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ،منیر مسعود مارتھ بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
دفتر خارجہ اور آئی بی کا ایک ایک آفسر بھی تحقیقاتی ٹیم کےساتھ مراکش جائے گا۔ تحقیقاتی ٹیم 3 سے 4 روز مراکش میں قیام کرے گی۔تحقیقاتی ٹیم کشتی حادثےمیں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی اور پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔


