1
دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے وحشیانہ حملے کی حقیقت کا پردہ چاک ہوگیا۔ معصوم معراج وہاب کی والدہ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔11جنوری 2025 کو بی ایل اے تنظیم نے تمپ میں 2بے گناہ معصوم شہریوں کو اپنی وحشت کا نشانہ بنایا۔
جمیل اور اس کے بھتیجے معراج وہاب کو مبینہ ’’ریاستی ڈیتھ اسکواڈ‘‘ سے وابستگی کے جھوٹے الزام میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔
معراج کی والدہ نے تربت پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بی ایل اے کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ پر کڑی تنقید کی اور اُس کے دہرے معیار کو بے نقاب کیا ۔
2
سیکیورٹی کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کر دی۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جمعہ کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق، سیکیورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کی تھی۔
اس کے بعد ہفتے کی صبح مکمل کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا، جہاں معاہدے کی حتمی منظوری دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو منظور کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے کی توثیق کر دی ہے، وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ معاہدہ اتوار سے نافذ العمل ہوگا۔
معاہدے کے تحت حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اسرائیل فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔
3
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی ۔انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں آج 9 مئی 2023 کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس کی سماعت ہوگی۔سماعت کے دوران استغاثہ مزید 4 گوہان کی شہادت قلم بند کروائے گا ، استغاثہ آج فدا حسین عمران زبیر صدیقی اور محمد شکیل کو بطور گواہ عدالت پیش کرے گا۔
گزشتہ سماعت پر بھی استغاثہ نے چار گواہان کی شہادت قلمبند کروائی تھی، گزشتہ سماعت پر کانسٹیبل شکیل احمد سجاد یاسر اور اے ایس ائی ثاقب کا بیان ریکارڈ کروایا گیا تھا ، بیان میں گواہان نے عدالت میں موجود مرکزی ملزمان کی نشاندہی بھی کی تھی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی، سعد سراج، کنول شوزب، شیریں مزاری، راجہ ناصر محفوظ درخواست بریت پر بھی سماعت ہوگی۔
4
بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنیوالے مرد و خاتون گرفتار،پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد میں میاں بیوی بن کر منشیات فروشی کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتار منشیات فروشوں میں ترب فاطمہ اور فراز شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپےمالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
دونوں ملزمان موٹرسائیکل پر شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے جب کہ گرفتار ملزمہ مختلف مقامات پر بھکارن بن کر بھی منشیات فروخت کرتی تھی۔
5
کراچی؛ والد کی ڈانٹ سے دل برداشتہ میٹرک کے طالبعلم نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن کورنگی نمبر 6 میں واقع گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ نوجوان کی شناخت 19 سالہ فیضیاب ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او نےبتایا کہ والدین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کے بیٹے نےخود کشی کی ہے ۔یہ اس کا ذاتی فعل ہے۔
نوجوان کو کسی بات پراس کے والد نے ڈانٹ دیا تھا، جس سے وہ دل برداشتہ ہوگیا اور خودکشی جیسا اقدام کیا۔والد نے بیٹے کو کیوں ڈانٹا ؟ یہ بظاہر کوئی گھریلو معاملہ لگ رہا ہے۔خودکشی کرنے والا نوجوان میٹرک کا طالب علم ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
6
پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج؛ ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ رمنا میں گرفتار 30 ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت وکیل نے بتایا کہ اس کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ اسپیشل آفیسر ہی درج کرا سکتا ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں۔جج نے ریمارکس دیے کہ سیکشن سیون تب لاگو ہو گا، جب آپ این او سی کے لیے اپلائی کریں گے، جس پر وکیل نے بتایا کہ اس سیکشن کا ممبر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہے۔
جج نے استفسار کیا کہ یہ ملزم کب سے اندر ہے،دفعہ 188 کی سزا کتنی ہے؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ دفعہ 188 کی سزا ایک ماہ ہے،یہ 26 نومبر کو جیل گیا تھا۔جج نے کہا کہ اگر ایک ماہ سزا ہے تو ضمانت آپ کو دیتا ہوں لیکن اس میں ترمیم ہوئی ہے۔
وکیل نے کہا کہ ایسی کوئی ترمیم موجود نہیں اور اس کی سزا ایک ماہ کی ہے۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دفعہ 144 نافذ تھی اور اسٹیٹ کو اس حوالے سے دھمکیاں بھی ملی تھیں۔ یہ اس وقت احتجاج کر رہے تھے جب دوسرے ملک کا وزیراعظم پاکستان آیا ہوا تھا۔بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
7
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پہلے سے پتا تھا کہ (عمران خان کو) سزا ہوگی، یہ سب صرف پی ٹی آئی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ہرجانے کا کیس ہے جس میں مسلسل حاضری دے رہا ہوں، جب کہ مخالف وکیل پیش نہیں ہورہے۔
9 مئی کے بعد ہم عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، کیس کو ایک طرفہ کیا تھا۔ جو بات میں نے کی تھی آج بھی اس پر کھڑا ہوں۔ میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اعظم ہوتی نے یہ کہا ہے کہ انہوں نے پختونوں کا سودا کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو
8
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ، کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے۔، نو مئی اور پانچ اکتوبر کے دو کیسز میں یہاں اے ٹی سی آئے تھے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ اس پر فیصلہ سنا دیں، ہمارے وکیل نے اپنا موقف پیش کر دیا۔
پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر نے کہا کہ فائل نہیں ہے، تاریخ دے دیں، ہم 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں گرفتار ہو گئے تو ہمیں پانچ اکتوبر کے مقدمہ میں ڈال دیا۔ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ، کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے، ہمیں آئندہ کے لیے اچھا رسپانس چاہیے جو عوام کو تحفظ اور انصاف دیں، ہم سارے اس نظام کی ریفارمز چاہتے ہیں ہم اپنے بھائی سے ملاقات کرتے ہیں اور انکا پیغام لے کر آتے ہیں، ہم سب کو پہلے پتا تھا کہ اس میں سزا ہونی ہے، جج صاحب سے بہتر ہمیں پتا تھا، یہ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس نہیں یہ القادر کیس ہے۔
171 یا 170 ملین پاؤنڈ پاکستان آئے تھے، یہ فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں اور انکو سنا دیا جاتا ہے، ہمیں لا کی ڈگری دے دیں ہم نے جتنے عدالتوں کے چکر لگا لیے، رشوت کا کیس بانی پی ٹی آئی پر بنایا گیا۔ فلاحی ادارے کو گورنمنٹ کے حوالے کر دیا گیا، ہم بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو
9
لوئر کرم میں حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر ضلع کرم گوہر زمان وزیر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور متاثرین کے لیے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کیے جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کے لیے صوبائی ریلیف کو خط بھیج دیا گیا ہے، آپریشن سے متاثر ہونے والے شہریوں کے لیے ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں کیمپس قائم کیے جائیں گے۔
10
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چور بھی کہے چور چور، دوسروں کا چور کہنے والا ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا۔ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم کسی خیالی تنخواہ پر نہیں باقاعدہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا۔
اس کیس کی 100 سے زیادہ سماعت ہوئیں اور ملزمان کو 15 مواقع دئیے گئے۔ نیب کی تفتیش کے لیے 35 سماعتیں ہوئیں۔ علیمہ خان کہتی تھیں کہ ہم چاہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اور کل رورہی تھیں۔ تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں۔
عمران خان کی اپنی کابینہ کے لوگوں سے کس طرح بند لفافے میں منظوری لی گئی اس کے گواہ ان کے اپنے وزراء رہے ہیں۔ مرزا شہزاد اکبر اور فرح گوگی کا اس میں کلیدی کردار ہے۔ آج بھی شہباز گل باہر بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے۔ فرح گوگی کہہ رہی تھیں کہ پانچ کیرٹ سے کم کا ہیرا اچھا نہیں لگتا۔ خانہ کعبہ کی گھڑی بیچ کر کیش پیسے لانا بھی موصوفہ کا کمال ہے۔وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی لاہور میں پریس کانفرنس
11
سینیٹرفیصل واوڈا کی عمران خان،بشری بی بی کی سزا اورپی ٹی آئی کے حوالے سے تمام باتیں درست ثابت ہوگئیں،فیصل واوڈا عرصہ سے ایک بات باربارکہتے رہے کہ 190ملین پاؤنڈکیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑامالی کیس ہوگا جس میں عمران خان اوربشری بی بی کو سخت سزاہوگی اوروہ ہوگئی۔
جس پی ٹی آئی کابینہ سے 190ملین پاؤنڈ سے متعلق منظوری دلائی گئی اس کابینہ میں فیصل واوڈا وزیرتھے جب یہ معاملہ وہاں آیا تو فیصل واوڈا عمران خان اورکابینہ کے ارکان کوکہتے رہے کہ یہ ”اوپن اینڈ شٹ کیس“ ثابت ہوگا ،اس میں مقدمہ ہوگا اور اس میں سب کی پکڑ ہوجائے گی یہ نہ کریں مگر اس وقت ان کی بات کسی نے نہ سنی، منظوری کے بعد سب چپ ہوگئے مگروقت ایک سا نہیں رہتا۔
پی ٹی آئی اقتدار ختم ہونے کے بعد یہ کیس چل پڑا،اس وقت بھی فیصل واوڈا نے کہا کہ اس میں کسی کی بچت نہیں ہوگی، پی ٹی آئی والوں کو بھی پتہ تھا کہ”سب پھڑے جائیں گے“ ،اس لیے ان کے بھی وکلا کیس لٹکاتے رہے۔