1
لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت،لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کی گیا، کیمائی مادوں کی شرح عالمی گائیڈ لائنز سے 60 زیادہ زیادہ رہی۔بین الاقوامی ایئر مانیٹرز کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضاء میں کیمیائی مادوں کی شرح عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز سے 60 گنا زائد ریکارڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق بیدیاں روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1019 ریکارڈ کیا گیا جبکہ برکی روڈ پر اے کیو آئی 981، جلو اور اطراف میں 830 ریکارڈ کی گیا، کینٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 828 رہا۔بین الاقوامی ایئر مانیٹرز کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ میں اے کیو آئی 694، ڈیفنس فیز 5 میں 659، کوٹ لکھپت میں 657، گلبرگ 639، عسکری ٹین 629 ریکارڈ کیا گیا۔
2
پنجاب میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات بڑھنے لگے، 14 سال کے دوران 132 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، گزشتہ سال 275 عورتوں کو مختلف وجوہات پر قتل کیا گیا۔پنجاب میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، پسند کی شادی، اخلاقیات کی پامالی، روایات سے بغاوت کے الزامات پر 14 سال میں 132 خواتین کو قتل کیا گیا، جبکہ مختلف وجوہات پر گزشتہ سال قتل کی گئی خواتین کی تعداد 275 تک پہنچ گئی۔
پنجاب میں صنف نازک کے تحفظ کیلئے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن موجود لیکن خواتین کیخلاف جرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ پولیس کے مطابق پنجاب میں گزشتہ سال 275 عورتوں کو قتل کیا گیا، لاہور میں 7 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔پولیس حکام کے مطابق دیہاتی خواتین جدید پولیسنگ نظام سے ناواقف ہیں، وویمن سیفٹی ایپ اور تحفظ مراکز کے بارے میں آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے۔
3
کیرن پولارڈ نے ٹی 20 کرکٹ میں 900 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 جنوری کو آئی ایل ٹی 20 لیگ میں ایم آئی ایمریٹس اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان میچ میں ویسٹ انڈین بیٹر کیرن پولارڈ نے اپنے ٹی 20 کیریئر میں 900 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔کیرن پولارڈ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر ٹی 20 کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بھی بن گئے۔اس سے قبل ان کے ہی ہم وطن کرس گیل ایک ہزار 56 چھکوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ محض 455 اننگز میں انجام دیا تھا۔
4
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نےاپنےخطاب میں کہا امید ہے غزہ میں حالیہ جنگ بندی ایک جامع حل کی راہ ہموارکرے گی،جامع حل میں خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہوگا۔
پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نےجنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسزکی نقل وحرکت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئےاسرائیلی اقدامات کو یواین چارٹرکی کھلی خلاف ورزی قراردے دیا،کہاکہ اسرائیلی اقدامات خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔
5
اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ وزیراعظم ہاؤس میں نیتن یاہوکی سربراہی میں چھ گھنٹے طویل اجلاس ہوا،جس میں اسرائیلی حکومت نے جنگ بندی کی توثیق کی،چوبیس وزرا نے جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ دیا،آٹھ وزرا نے مخالفت کی جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا آغاز اتوارسے ہوگا۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق حماس کی قید سے رہائی پانے والے تینتیس اسرائیلیوں کی تصویریں جاری کردی گئیں،اسرائیلی قید سے رہا کیے جانے والے پچیانوے فلسطینیوں کے نام بھی جاری کیے گئے ہیں۔۔۔


