اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کو خبر دار کیاہے کہ اگر پارٹی نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو شہباز شریف کی نااہلی میں برابر کی حصہ دار تصور ہو گی.

سوشل میڈیاپر اپنی ٹوئیٹ میں سینئر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور جلد سے جلد حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر کے عوام میں جانا چاہیے ورنہ شہباز شریف کی نااہلی میں برابر کی حصہ دار تصور ہو گی.

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف کی ایک عادت ہے کہ ہمیشہ پیٹھ میں چھرا گھونپتا ہے اس بار بھی یہی امید ہے

اس حقیقت کو کون جھٹلا سکتا ہے کہ نواز شریف اسامہ بن لادن سے ڈالرز لیتا رہا

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سردار لطیف کھوسہ پارٹی کو کئی بار صورتحال سے خبردار کرچکے ہیں.