کشمور(ای پی آئی) پاکستان کے تین صوبوں پنجاب سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع صوبہ سندھ کا ضلع کشموربدامنی کی آگ میں جلنے لگا
ضلع کے تمام شہروں میں دہائیوں سے مقیم ہندو اور مسلمان شہری ہجر ت کرنےپر مجبورہوگئے
مقامی شریف شہریوں کا جینابھی محال ہوچکا، پولیس خاموش تماشائی بن چکی
چوہدری سرورآرائیں خاندان سمیت کشمورشہرسے پنجاب ہجرت کرگئے
کشمورشہر کے کاروباری مرکز 45 آرڈی پل سے علی حسن کھوسواغوا
درجنوں ہندو خاندانوں کی بھارت ہجرت سے بھی حکام کوہوش نہ آیا
شہریوں نے دھرنا دیکر انڈس ہائی وے بلا ک کردیا ٹریفک جام

ویڈیوز دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں؛

کشمور میں ڈاکو راج نے عوام کا جینا محال کردیا خوف کی فضا سے شہری ہجرت پر مجبور
سندھ سرکار ٹس سے مس نہ ہوئی ،پولیس احتجاج کرنے والوں پر برہم
مغوی علی حسن کھوسوکی بازیابی کیلئے مظاہرین کاسڑک بند کرے احتجاج جاری

70 سال کے رہائشی خاندان کی نقل مکانی

ہندوخاندان جنم بھومی چھوڑ کر بھارت روانہ ہوا تو بھی کسی حکمران کی غیرت نہ جاگی کہ اس خاندان کوروکے۔عوام کا آرمی چیف سےمطالبہ ہے کہ ڈاکو راج سے جان چھڑوائی جائے کیونکہ نام نہاد حکمران خاموش تماشائی ہیں،۔