1
بھارت آن لائن مالیاتی فراڈ کرنے والوں کا مرکز بن گیا۔جہاں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مالیاتی فراڈ اور سائبر کرائمز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور طویل عرصے سے آن لائن دھوکا دہی کرنے والوں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے جو امریکا سمیت دنیا بھر کے ممالک کو نشانہ بناتے ہیں۔
مالیاتی سائبر کرائمز بھارت کی سرحدیں پار کر کے دنیا بھر کے لوگوں کو کا نشانہ بنا رہے ہیں، تکنیکی مدد کے حصول کی مد میں معصوم عوام ذاتی تفصیلات جیسا کہ، کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاوٴنٹس تک رسائی دے کر دھوکا دہی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 20 جون 2023 میں ایف بی آئی کی کارروائی نے دہلی میں ایک کال سینٹر کا پردہ فاش کیا جس نے امریکی شہریوں کو تقریباً ملین امریکی ڈالر کا دھوکا دیا تھا، امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹگیشن کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ امریکی شہریوں کو کال سینٹرز سے منسلک دھوکا دہی میں 10 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا، یہ کال سینٹر اسٹارٹ اپس یا جعلی کسٹمر سروس کال سینٹرز کے طور پر کام کرتے ہیں اور غیر مشتبہ متاثرین کو تکنیکی مدد فراہم کرتے ہیں۔
2
فراڈ کیس؛ شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری،بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مقامی بینک کے ریلیشن شپ آفیسر شہیب الرحمان نے شکیب الحسن کیخلاف کیس دائر کیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق کرکٹر اور ان کے 3 ساتھیوں نے تقریباً 41.4 ملین (4 کروڑ 14 لاکھ) ٹکہ دو الگ الگ چیکس کے ذریعے منتقل کرنے تھے تاہم وہ اس میں ناکام رہے ہیں۔
اس کیس میں شکیب الحسن کی کمپنی الحسن ایگرو فارم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر غازی شاہگیر حسین، ڈائریکٹرز عماد الحق اور ملائکار بیگم کو نامزد بھی کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق زیر بحث چیک قرضوں کے کچھ حصے کی ادائیگی کیلئے جاری کئے گئے تھے لیکن ناکافی فنڈز کی وجہ سے روک دیئے گئے۔ڈھاکا کی ایک عدالت نے اتوار کو آل راؤنڈر اور سیاستدان شکیب الحسن کیخلاف بینک سے متعلق فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جس میں مزید 3 دیگر افراد بھی نامزد ہیں۔ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الرحمان نے اتوار کو یہ حکم جاری کیا۔
3
حکومت کا اپریل 2025 تک 5 جی ٹیکنالوجی لانچ کرنے کا منصوبہ،،حکومتی رعایت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے مالی دباؤ کم ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔حکومت کےاپریل تک فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کرنےکےمنصوبہ پر پی ٹی اے نےکئی چیلنجز کی نشاندہی کردی ہے،پی ٹی اے نےکہا ہےفائیو جی کیلئےکہ مہنگی فائبر اسمال سیلز سائٹس اورموبائل ٹاورز پر جدید آلات لگانا پڑیں گے،جس کیلئےموجودہ نیٹ ورک اور انفراسٹریکچر میں وسیع سرمایہ کاری درکار ہو گی،بھاری سرمایہ کاری کی مقررہ مدت میں واپسی بھی ایک چیلنج قرار دی گئی ہے۔
4
پاکستان نے مشکل پچ تیار کروائی، ویسٹ انڈیز کپتان نے الزام لگادیا۔ملتان ٹیسٹ تین روز میں ہی ختم ہوگیا تھا، اتوار کو میچ کے بعد گفتگو میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے کہا کہ ملتان کی پچ بہت مشکل تھی، جہاں بال بہت اسپن ہورہی تھی، پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے ایسی پچ تیار کروائی۔
پاکستان نے بھی دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر بولنگ کرسکتے تھے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان میں پاکستانی شائقین نے ہمیں بھی سپورٹ کیا، شائقین کرکٹ کی سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا۔
5
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال،کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 939 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آٹو، فارماسیوٹیکل، ٹیکنالوجی اور سیمنٹ کمپنیز کے شیئرز میں خریداری میں تیزی دیکھی گئی۔
6
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود ہم قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جدوجہد جمہوریت کی سربلندی اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لیے ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو اللہ کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں اور وہ اصولوں پر سمجھوتا کرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ انہوں نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔
7
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیاسپریم کورٹ آف پاکستان نے آئینی ترمیم کے بعد بینچز کے اختیارات سے متعلق کیس مقرر نہ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آئینی ترمیم کے بعد بینچ کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت مقرر نہ ہونے کے معاملے پر ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ہے کہ بتایا جائے کہ مقدمہ سماعت کیلئے آج مقرر کیوں نہ ہوا؟، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کل صبح ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔