1
سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی نے سندھ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے بیوروکریٹس کی تعیناتی سے متعلق بل واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔ غیر پی ایچ ڈی امیدواروں اور بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بننے کی اجازت دی گئی، یہ ترمیم غیر ماہر افراد کو وی سی کے عہدے پر تعینات کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹس لاز ایکٹ میں ترمیم فوری واپس لی جائے، یونیورسٹیاں خودمختار ہیں اور اپنے متعلقہ قوانین کے تحت چلتی ہیں، اس قسم کی تعیناتیاں اس خودمختاری کو متاثر کریں گی۔
2
حکومت کا 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر جواب تیار،ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے ہیں، حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کے مطالبات پر شق وار جواب تیار کیا ہے۔
حکومت کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہےجو عدالت میں زیربحث نہ ہوں، 9 مئی مقدمات عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو چکی ہیں۔
حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتیں ہوئیں ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں، حکومتی کمیٹی آئندہ چند دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے تحریری جواب پیش کر دے گی، اسپیکر حکومتی جواب موصول ہونے پر مذاکرات کے لیے چوتھے اجلاس کا فیصلہ کریں گے۔
3
کراچی: کورونا اور انفلوئنزا وائرس کےکیسز پر اسپتالوں کو ہنگامی گائیڈ لائنز جاری،صوبائی محکمہ صحت نے صوبے کے ڈی ایچ اوز کو مراسلہ لکھتے ہوئے کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون، این ون کیسز پر اسپتالوں میں ہنگامی گائیڈلائنز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ موسم سرما میں کووڈ 19 اور ایچ ون، این ون کے کیسز میں اضافے پر فوری اقدامات ضروری ہیں، مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بروقت رپورٹنگ یقینی بنائیں۔
4
افغانستان کے نائب وزیر خارجہ نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔افغان صوبے خوست میں مدرسے کی گریجویشن تقریب سے خطاب میں نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کو شریعت کے خلاف قرار دیا۔
ملک میں 20 ملین لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، افغانستان کی 40 ملین کی آبادی میں 20 ملین خواتین ہیں جن کے ساتھ نا انصافی ہوئی، ان کی تعلیم پر عائد پابندی شریعت کے مطابق نہیں ہے۔ لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی کوئی وضاحت موجود نہیں لہٰذا ریاست کے رہنما لڑکیوں پر تعلیم کے دروازے کھولیں، اس کے لیے کوئی بھی قابل قبول جواز موجود نہیں ہے اور نہ کبھی ہوگا۔
5
کراچی: گھر میں فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق، 3 بھائی زخمی،پولیس کے مطابق سائٹ ایریا ہارون آباد میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی رہائشی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 بھائی زخمی ہو گئے جن میں سے 2 جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 بھائی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں اسد اللہ اور سمیع اللہ جبکہ زخمیوں میں اکرام اللہ، امیر عبداللہ اور شفیع اللہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق امیر عبداللہ کے علاوہ تمام بھائی سرکاری ملازم تھے، فائرنگ کرنے والے ملزمان نے گھر سے کوئی قیمتی چیز نہیں لی اور نہ ہی لوٹ مار کی، تمام بھائی ایک ساتھ رہتے تھے۔