1
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنویئر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ‏ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیا ر کرلیا ہے۔ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت سے راہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں انہوں نے کہا کہ حتمی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ مزید لگ سکتا ہے۔
عرفان صدیقی کے اس بیان سے کچھ دیر قبل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر جواب تیار کرتے ہوئے 9 مئی 2023 سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا۔
2
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ سات دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، کمیشن کے قیام کے لیے حکومت کے منتظر ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، عرفان صدیقی کیلئے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں، ہماری جو ملاقات ہوئی اس میں لاء اینڈ آرڈر صورت حال پر بات ہوئی ہے اسے ایشو نہیں بنانا چاہیے۔
ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے سات دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیش رفت وہ بتاتے ہیں لیکن اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
3
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا ہے۔ جتنی دیر جیل میں رکھنا ہے جتنے مرضی ایسے ججز لا کر بٹھا دیں میں ڈدیل نہیں کروں گا مقدمات کا سامنا کروں گا۔ مجھے سزا اس لیے سنائی گئی کہ کوئی ڈیل کرلوں۔ اس فیصلے کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے اور اب یہ کیس ہائی کورٹ میں جائے گا۔ انہوں نے 2 مطالبات پر بات کرنے کو کہا ہے۔ بشریٰ بی بی کو سہولت کاری پر 7 سال کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی تو بتائیں کہ یہ کون سی سہولت کاری ہے۔ اس کیس میں زرداری اور نواز شریف نہیں لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سزا دے دی گئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
4
ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دے دی۔ملائیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 18.5 اوورز میں 66 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔زوفشاں ایاز 15 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کپتان کومل خان نے 12 اور قرۃ العین احسن نے 10 رنز بنائے۔انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے 67 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 9.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
5
نائجیریا نے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی۔پیر کو بارش سے متاثرہ میچ میں نائیجریا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو رنز سے کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔نائجیریا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 66 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 13 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز ہی بناسکی۔13 اوور کے میچ کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو 9 رنز درکار تھے تاہم نائجیریا کی بولر للیان اُدے کی نپی تلی بولنگ نے اپنی ٹیم کو دو رنز سے تاریخی فتح دلادی۔
6
حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت ہوا،سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ حکومت بجلی کی مارکیٹ متعارف کروائے گی، اس نظام کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شروع کیا جائے گا، اس نظام کا اطلاق رواں سال شروع کیا جائے گا۔
سیکرٹری پاور نے کہا کہ اس وقت سارے الیکٹرون سی پی پی اے خریدتا ہے جس کو پھر ڈسکوز کو فروخت کیا جاتا ہے، اس طریقہ کار سے مسائل جنم لیتے ہیں، این ٹی ڈی سی اور سی پی پی اے کو ملا کر آئی ایس ایم او کا ادارہ قائم کیا جائے گا، آئی ایس ایم او کا ادارہ ایک ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گا۔
سیکریٹری پاور نے کہا کہ یہ تمام پاور سیکٹر کی اصلاحات ہیں جن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، حکومت جنکوز اور ڈسکوز کی نجکاری کرے گی، این ٹی ڈی سی کو تین کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا، این ٹی ڈی سی کی ایک ذیلی کمپنی انرجی انفراسٹرکچر کو دیکھے گی۔
7
خضدار میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شہری جاں بحق اور دو زخمی، بلوچستان کے علاقے خضدار میں گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔امدادی ادارے کے ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیے لیے کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔