1
خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنزکی بندش کا فیصلہ واپس،اتوار کے روز خیبرپختونخوا میں 31 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبے میں دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کیا تھا۔اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 20 جنوری سے 31 جنوری تک سی این جی پمپس کو گیس کی سپلائی بند رکھنا تھی۔
2
عوامی سہولت کے پیش نظر لاہور میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر قائم،لاہور میں نادرا میگا سنٹر ساندہ، شملہ پہاڑی اور پیکو روڈ پر پہلے سے موجود نادرا دفاتر میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر کھولے گئے ہیں جبکہ کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔پاسپورٹ کے اوقات کار نادرا سنٹر کے اوقات کار سے منسلک کر دیئے گئے ہیں۔شملہ پہاڑی 24 گھنٹے اور ساندہ اور پیکو روڈ میں 10 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔
3
تونسہ شریف میں شوہر نے بھائی کے ساتھ ملکر بیوی کو مبینہ پھانسی دے دی۔ تونسہ شریف کے علاقے بستی بھٹہ کی رہائشی خاتون بینظیر انکم سپورٹ کے پیسوں سے گھر کے کام کروانا چاہتی تھی لیکن شوہر اور دیور جمع شدہ رقم اور بینظیر انکم سپورٹ کے پیسوں سے کاروبار کرنا چاہتے تھے ، رات گئے بچوں کے سونے کے بعد خاتون کو شوہر اور دیور نے گلے میں رسہ دال کر مبینہ پھانسی دیدی ۔ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیاہے جبکہ شوہر یسین اور دیور امین کو حراست میں لے لیاہے ، خاتون چھ بچوں کی ماں ہے ۔
4
ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد کا آغاز،ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سینئر افسران کیلئے ریٹنگ اینڈ ریوارڈ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور افسران کو کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کر کے انعام سے نوازا جائے گا ۔کارکردگی بنیاد پر ایف بی آر افسران کو اے سے ای تک کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا اور سینئر افسران کو بطور انعام نئی گاڑی ، تنخواہوں میں اضافہ اور اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو افسران کو ای میل اور موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام فیلڈ فارمیشنز تجرباتی بنیاد پر ریٹنگ سسٹم کے اجراء کیلئے تیار رہیں ۔اس دوران گریڈ 17 اور بڑے افسران کو کوئی اسائمنٹ نہیں دی جائے گی ۔
5
عامر جمال کو بی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عامر جمال کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا۔پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال بی پی ایل میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش پہنچ گئے، وی ایونٹ میں کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔
6
وزارت توانائی کا جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ،سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 15 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہونے سے بھی صارفین کو 802 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
رکن کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ دنیا میں پاور سیکٹر میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ہم کیوں پرانے ماڈل پر چل رہے ہیں،وزیر توانائی نے خطے میں سستی بجلی دینے کا لفظ استعمال کیا وضاحت دیں۔ کیا یہ صرف لوگوں کو خوش کرنے کا اعلان ہے یا اس میں کچھ حقیقت ہے، آپ کے پاس بجلی سستی کرنے کی گنجائش کتنی ہے۔ جب گردشی قرض اور نقصانات سیکڑوں ارب روپے ہے۔
7
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے کا فیصلہ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں اسٹاف کی شرح میں نصف تک کمی کی تجویز بھی منظور کر لی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداروں کی رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے میں کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے، اور 4 کے انضمام کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھے جائیں گے، مختلف اداروں کی رائٹ سائزنگ کا عمل درآمد پلان 20 جنوری تک شیئر کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نسٹ کو معیار بہتر کرنے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو 5 سال میں خود کفالت کے حصول کا پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔