1
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، ہم ملک کے رکھوالے ہیں۔ آج ہونہار سکالر شپس کا آخری ڈویژن ہے، سکالر شپس کی تقسیم آج ختم ہوجائے گی، بہت جلد لیپ ٹاپس اور ای بائیکس لیکر آپ کے پاس آؤں گی، چاہتی ہوں بچے اچھی سواری پر کالج اور یونیورسٹی جائیں۔
جہاں بھی گئی بچوں نے مجھے بہت پیار دیا، مخالفین کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ یہ کیا ہوگیا ہے، مخالفین کچھ کہنے کی وجہ تلاش کررہے ہیں، مخالفین ٹی وی پر کہہ رہے تھے چند بچوں کو اکٹھا کرکے سکھایا ہوتا ہے، ان کا قصور نہیں انہوں نے جھوٹ میں آنکھ کھولی، مخالفین جھوٹ میں ہی پلے بڑھے، مخالفین کو نہیں پتا بچوں اورمیرے درمیان محبت کا کیسا رشتہ ہے۔
میرے کندھوں پر آپ کے مستقبل کا بوجھ ہے، آپ کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے میرے پاس دن رات محنت کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ایک بھی سکالر شپ میرٹ کے خلاف نہیں دیا گیا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کسی کو سکالر شپ ایم این اے یا ایم پی اے کی سفارش پر ملا ہے، اگر سفارش پر سکالر شپ دیا ہوا تو استعفیٰ دیکر گھر چلی جاؤں گی۔ڈیرہ غازی خان میں سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب
2
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کردیا۔معاشی استحکام سیاسی استحکام کےساتھ جڑا ہوا ہے، یہ سال پاکستان کی کامیابیوں کا سال رہا ہے، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پرہے، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، سیاست میں رواداری ہونی چاہیے،سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہییں، اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا تھا، اس لیے اس دن کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا میں گفتگو
3
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ’اڑان پاکستان‘ ملک کی ترقی کا منصوبہ ہے۔ پاکستان میں ہرشہری کوبرابرکےحقوق حاصل ہیں، پاکستان میں اقلیتیں مکمل آزادی کےساتھ زندگی گزاررہی ہیں۔ملکی سرحدوں کی حفاظت کےلیےبھی اقلیتوں نےہمیشہ کردارادا کیا ہے، ملکی ترقی میں مسیحی برادری کا بھی اہم کردارہے۔
معاشرے کی ترقی کےلیےنفرت اور تعصب پرمبنی رویئوں کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، نفرت اورتعصب کے خاتمے کے لیے سب کو کردارادا کرنا ہو گا۔جڑواں شہروں میں تقریب سےخطاب
4
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کے خلاف شہری سپریم کورٹ پہنچ گیاشہری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کے خلاف درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے متعدد احکامات کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جارہا۔
درخواست کے مطابق شہری اور اس کے اہل خانہ گزشتہ 28 سال سے قبضہ مافیا کے ہاتھوں پریشان ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، سرکاری حکام کی جانب سے بھی درخواست گزار سے رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ کو درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔
5
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں۔ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان گفت و شنید کا پلیٹ فارم دیا ہے۔اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہےہیں، ر قومی اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو پلیٹ فارم دیا، ملکی میں سیاستی استحکام کیلئے مذاکرات واحد حل ہیں، دوسرا آپشن کوئی بھی نہیں۔ سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے مگر انہیں سینیٹ اجلاس میں نہیں لایا گیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
6
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے لیے بلاسود قرضے دے رہے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تمام بھٹوں کی ری میپنگ مکمل کی گئی ہے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹوں کو مسمار کیا گیا۔ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں کو جرمانے بھی کیے گئے ہیں، پہلی بار بھٹوں کو کیو آر کوڈ لگائے گئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال


