1
حلف برداری تقریب: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل پہنچ گئے۔جہاں کچھ دیر بعد وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریبات کا آغاز سینٹ جان چرچ میں دعائیہ تقریب سے ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کیپٹل ہل میں ہورہی ہے جہاں ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سٹیج پر موجود ہوں گے، عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ قوم سے خطاب کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری میں دیگر اہم مہمانوں سمیت سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہوں گے جب کہ نائب صدر کملا ہیرس بھی تقریب میں موجود ہوں گی، سابق صدر جارج بش، باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔
2
الیکشن کمیشن نے 27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی، رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین کی رکنیت بحال ہوئی۔پنجاب اسمبلی کے 14 اراکین کی رکنیت بحال کر دی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5 جبکہ سندھ اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔
3
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل ڈاکٹر محمد باقری کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دو طرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کا باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور، دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے۔اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو موثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے
4
26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ میں 27 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ سماعت کرے گا، آئینی ترمیم کےخلاف اٹھارہ سے زائد درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں۔
5
عادل بازئی کیس، سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ نے سول کورٹ کو وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف بوگس حلف نامہ کے الزام کا کیس جلد نمٹانے کی ہدایت کر دی۔تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ سول کورٹ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف جعلی حلف نامے کے الزام سے متعلق کیس جلد نمٹائے، سول کورٹ کا 16 فروری 2024 کے حلف نامے کا فیصلہ حتمی نہیں۔سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ حلف نامے کی اصلیت کے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں، حلف نامے کی قانونی حیثیت کا فیصلہ سول کورٹ جلد کرے۔
6
ایرانی گلوکار کو توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت سنادی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق 37 سالہ روپوش گلوکار امیر حسین المعروف ٹٹالو 2018 سے استنبول میں قیام پذیر تھے تاہم انہیں ترکیہ کی پولیس نے دسمبر 2023 میں ایران کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے وہ پابند سلاسل ہیں۔
قبل ازیں گلوکار کو توہینِ مذہب پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم یہ مقدمہ دوبارہ کھولا گیا اور اس بار نبی آخری الزماں کی گستاخی بھی ثابت ہوگئی۔جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کے پچھلی 5 سال قید پراعتراض کو تسلیم کرتے ہوئے پیغمبرِ اسلام کی توہین کرنے پر 37 سالہ گلوکار کو موت کی سزا سنا دی۔


