1
حکومت کی پی ٹی آئی کے مطالبات پر جواب تیار کرنے سے متعلق خبروں کی تردید،مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہونا چائیے، حیران ہوں کہ پارٹی چئیرمین کو مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیوں نہیں کیا گیا ، وہ کمیٹی میں نہ ہوتے ہوئے بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اس وقت چیئرمین ہیں اور پوری پارٹی ان کے ہاتھ میں ہے، گوہر خان بھی اپنا حصہ ڈالیں ان کی بھی ذمہ داری ہے، مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے۔ میری بھی ذمہ داری ہے کہ مذاکرات کو کامیاب کریں اور ہم اپوزیشن کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
2
وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ کسٹمزنے4 سال میں مالی فراڈ کے299 مقدمات درج کئے فراڈ کی کل رقم 411 ارب 77 کروڑ سے زائد ہے کرپشن کیسزمیں ملزمان کی مجموعی تعداد 547 ہے، 105 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں فراڈ اور کرپشن مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی۔وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہےکہ سیلز ٹیکس فراڈ کیسز میں 77 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے،سیلز ٹیکس فراڈ کی کل رقم 411 ارب 77 کروڑ سے زائد ہے، کسٹمز فراڈ کے 299 مقدمات میں کل 30 ارب روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیاہے۔
قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ فراڈمیں ایف بی آرافسران دشتی خان،رانا نثاراحمد، یاسرلطیف، رضوان تاج ، حسن خلیل،ملک فیصل سجادشامل ہیں، دشتی خان انسپکٹر کو معطل اور فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، کرپشن کیسزمیں ملزمان کی مجموعی تعداد 547 ہے، 105 کو گرفتارکرلیاگیا ہے۔
3
وفاقی حکومت کا 8 فروری کو بطور یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان،پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مہنگائی اور شرح سود میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری جاری ہے جبکہ دنیا کے بہترین مالیاتی ادارے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 8 فروری کو بطور یوم تعمیرو ترقی منانے کا اعلان کیا ہے، الیکشن کے بعد سے ایک سال کامیابیوں کا رہا ہے، 8 فروری کو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ دیں گے اور نوجوانوں کی کامیابیوں کا اعتراف کیا جائے گا۔
4
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 500 روپے اور فی اونس 5 ڈالر بڑھ گئے۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ دو لاکھ 82 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئے، دس گرام سونا 429 روپے مہنگا ہونے کے بعد دو لاکھ 42 ہزار 541 روپے کا ہوگیا۔
5
وزارت توانائی کا جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی لانے کا عندیہ،سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے بتایا کہ 15 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہونے سے بھی صارفین کو 802 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
رکن کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ دنیا میں پاور سیکٹر میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ہم کیوں پرانے ماڈل پر چل رہے ہیں،وزیر توانائی نے خطے میں سستی بجلی دینے کا لفظ استعمال کیا وضاحت دیں۔ کیا یہ صرف لوگوں کو خوش کرنے کا اعلان ہے یا اس میں کچھ حقیقت ہے، آپ کے پاس بجلی سستی کرنے کی گنجائش کتنی ہے۔ جب گردشی قرض اور نقصانات سیکڑوں ارب روپے ہے۔سیکرٹری پاور نے کمیٹی کو بتایا کہ 5 آئی پی پیز کی بندش سے 411 ارب روپے کی بچت ہورہی ہے۔
آٹھ بگاس آئی پی پیز کا ٹیرف ریٹ ڈالر سے روپے میں تبدیل ہونے اور 15 آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی سے مجموعی طور پر بجلی صارفین کو ایک ہزار 40 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ یہ 15 آئی پی پیز اس وقت ٹیک اینڈ پے سسٹم پر چل رہی ہیں لیکن اب ان کی کپیسٹی پیمنٹس کی شرط ختم کرائیں گے۔