راولپنڈی(ای پی آئی) انسداد منشیات فور (اے این ایف) کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان ای این ایف کے مطابق منشیات کی بھاری کھیپ بلوچستان سےسمندر کے راستے سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی ۔جیوانی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 700 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے

اے این ایف اور ایف سی کی بلوچستان جنرل ایریا راجے میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 110 کلو آئس اور 20 کلو افیون اور 4 کلو چرس برآمدکی .

ترجمان کے مطابق اے این ایف اور ایف سی کی خیبر پختونخوا میں مشترکہ کاروائی کی جس کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 23 کلو 500 گرام چرس برآمدکرلی گئی۔

راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں برمنگھم بھیجے جانیوالے پارسل  پردوں میں جزب شدہ آئس برآمد کی گئی پارسل کا مجموعی وزن 16 کلو 500 گرام ہے۔

راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس برمنگھم سے آئے پارسل میں سے 66 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں مری روڈ کے قریب ملزم سے 10 نشہ آور گولیاں اور 58 گرام آئس برآمد کی گئی ہے.

ترجمان کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں.