1
کثیر الملکی فضائی مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان کے دستےمیں جے ایف 17 طیارے، پائلٹ اور زمین عملہ شامل ہیں،،پاکستانی دستہ کثیرالملکی فضائی مشق سپئر آف وکٹری 2025 میں حصہ لے گا،جے ایف 17 بلاک تھری طیاروں نےطویل اڑان کی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا،جنگی جہاز پاکستان سے روانہ ہوکر کہیں رکے بغیر سعودی ایئربیس پر اترے،جنگی جہازوں پر فضا میں ہی ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا گیا۔
پاک فضائیہ کے پائلٹ جدید ترین جنگی طیاروں سےمقابلے کی تربیت حاصل کریں گے،مشقوں میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان،قطرکے جنگی جہاز شریک ہیں، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا کے لڑاکا طیارے بھی مشق میں حصہ لیں گے۔
2
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومتیں سکھر سے کراچی موٹروے ایم 6 نہ بنانے کی ذمہ دار ہیں، پچھلے 4 ادوار میں یہاں کون کونسی حکومتیں رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن اپنے اپنے دوراقتدار کا حساب دے۔ میں تو اپنے6ماہ کا حساب دے سکتا ہوں وہ مجھ سے لے لیں، وعدہ کرتا ہوں ہم2025 میں ایم6 موٹروے پر کام شروع کریں گے، وزیراعظم اور میں نے اپنی ترجیحات میں جوسب سے پہلی سڑک رکھی وہ ایم6ہے۔
یہ ہوہی نہیں سکتا پاکستان کی کوئی بھی سڑک ایم6سے زیادہ اہم ہو۔پی پی سینیٹر کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ نے ایم 6 موٹروے نہیں بنائی تو آپ کو بھی جواب دینا چاہیے، جب آپ کی حکومت تھی تو آپ کویہ موٹروے بنانی چاہیے تھی۔ میں نے سب ارکان کو بڑی عزت سے جواب دیا، میں نے جوبات کی وہ کڑوی ہوسکتی ہے لیکن سچی بات ہے۔
3
حلف اٹھانے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پرپہلا پیغام جاری کردیا،صدر نےٹروتھ سوشل پرچار افراد کو عہدوں سے برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےپیغام میں کہا بائیڈن انتظامیہ کے مقررہ کردہ ایک ہزار سےزائد افراد برطرف ہونگے،کھیلوں اور صحت سےمتعلق صدارتی کونسل میں شامل جوز اینڈریس کو بھی برطرف کر دیا گیاصدر ٹرمپ نےکہا نیشنل انفراسٹرکچر ایڈوائزری کونسل کےمارک ملی،ولسن سینٹر برائے سکالرز سے برائن ہُک ایکسپورٹ کونسل کی رکن کیشا لانس بوٹمز بھی عہدے سے فارغ کردیا گیا۔
4
عالمی بینک 23 جنوری کو پاکستان کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا اجراء کرے گا۔دس سال کے پلان کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر بیس ارب ڈالر ملیں گے۔عالمی بینک کےنائب صدربرائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر باقاعدہ اجراء کریں گے،کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک میں شارٹ سےمیڈیم ٹرم معاشی حکمت عملی شامل ہوگی،عالمی بینک طویل مدتی پائیدارترقی کیلئے پاکستان کی مالی ضروریات پوری کرے گا۔
5
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری،ترجمان یو ایچ ایس کےمطابق سرکاری میڈیکل کالجزکیلئے کم سے کم میرٹ94.3621فیصدرہا،کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سےزیادہ96.0727 فیصدرہا، لاہور کا میرٹ95.6091فیصد رہا، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزلاہورکامیرٹ95.2773 فیصدرہا۔
نشترمیڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد رہا،راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا،امیرالدین میڈیکل کالج لاہورکامیرٹ94.8091 فیصد رہا،فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہورکامیرٹ 94.7318 فیصدرہا۔
6
چیمپئنز ٹرافی کےلیے ٹیم میں اہم تبدیلیاں، صائم ایوب کے متبادل کیلئے مشاورت شروع، صائم ایوب کی انجری کے باعث اسکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔ صائم ایوب کا فیصلہ ہوگیا تو سہہ فریقی سیریز کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلے گی۔ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل کا فیصلہ کرلیا۔ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب اللہ کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔ عبداللہ شفیق کا جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، عثمان خان کے بھی ڈراپ ہونے کاامکان ہے۔
7
ٹرمپ کے بڑے فیصلے، کپیٹل ہل حملے کے ملزمان کو معافی دینے کا اعلان،صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بڑے فیصلے کرلیے گئے۔ مختلف ایگزیکٹیو آرڈرز پردستخط کردیئے۔ وفاقی بھرتیاں روکنے کے حکم نامے اور موسمیاتی تبدیلوں سے متعلق پیرس معاہدے کی منسوخی شامل ہے۔
جو بائیڈن کی مصنوعی ذہانت پالیسی اور 2023 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف 50 فیصد کرنے کا ایگزیکٹیو آرڈر بھی منسوخ کردیا۔کیپٹل ون ایرینا میں تقریب سے خطاب میں کہا پچھلی حکومتوں کے اسی سے زائد ایگزیکٹیوآرڈز منسوخ کریں گے۔ کپیٹل ہل حملے کے ملزمان سمیت دیگرملزمان کو معافی دیں گے۔مہنگائی کو شکست دینے کےلیے ہر ممکن اقدامات پرزور دیا۔ بولے گزشتہ 4 سال میں مہنگائی بہت اوپر جاچکی ہے۔ بائیڈن دور میں آف شورڈرلنگ پرعائد پابندی کو بھی ختم کیا جائے گا۔
8
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا۔13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔وفاقی کابینہ غیرملکی عملےکے لائسنس کی توثیق میں ایک بارکی توسیع کی منظوری دےگی۔ توشہ خانہ انتظام اور ضابطہ قواعد 2025 کا ڈرافٹ پیش کیاجائے گا۔نیپرا ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹریبونل میں ممبر فنانس کی تقرری کا فیصلہ کیاجائےگا ۔ بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی اورمذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔


