1
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلیے نئی قانونی ٹیم، اہم وکلا شامل نہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کے معاملے میں مقدمے کی پیروی کے لیے نئی قانونی ٹیم شکیل دے دی گئی ہے جو 14 رکنی وکلا پر مشتمل ہے۔
نئی قانونی ٹیم میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل ، چوہدری ظہیر عباس، ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں خالد محمود یوسف چوہدری، چوہدری اشتیاق، ابوذر نیازی، رائے سلمان امجد، شعیب شاہین ، سردار قدیر، علی اعجاز بٹر، مشعال یوسفزئی بھی نئی ٹیم میں شامل ہیں ۔
2
بنگلا دیش کا درآمدی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاکستانی منڈیوں کا رخ کرنے کا فیصلہ،ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بنگلا دیش پاکستانی 15 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا خواہاں ہے، بنگلہ دیش کو اس وقت چینی کی قلت کا سامنا ہے، بنگلا دیش نے اپنی درآمدی ضروریات کے لئے پاکستان کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
گزشتہ سال دسمبر میں بنگلا دیش اپنی مقامی کھپت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کے ذریعے پاکستان سے تقریباً 25 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کر چکا، گزشتہ ماہ 25 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کے بعد اس وقت 50 ہزار میٹرک ٹن چاول کی درآمد کا معاہدہ جاری ہے جسے اگلے ہفتے تک اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔
3
حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ،حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے بعد اگلے ہفتے مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے ارکان نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، رانا ثنا اور سنیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات میں وزیراعظم کوپی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے باضابطہ بریف کیا اور آگے کے لیے رہنمائی حاصل کی۔وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ جس طرح مذاکرات کا عمل چلا رہی ہے، اسے جاری رکھا جائے اورباقی چھ اتحادی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ ملکر مشترکہ موقف بنائیں۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان جلد ملاقات کر کے پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل تیار کریں گے۔
4
بھارتی ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان، بورڈ نے اعتراض اٹھادیابھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان(میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اُٹھے ہیں۔
5
رجب بٹ کو گرفتاری کا خوف؛ حفاظتی ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ٹک ٹاکر کے خلاف کراچی میں نماز کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے تاہم رجب نے پولیس کی گرفتاری سے بچنے کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدشہ ہے رجب بٹ کو کراچی میں داخلے پر گرفتار کرلیا جائے گا، اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی جائے۔
6
بائیڈن انتظامیہ نے جاتے جاتے افغانستان سے 2 امریکی قیدیوں کو رہا کرالیاافغانستان کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حراست میں موجود ایک افغان قیدی کو امریکی شہریوں کے بدلے رہا کر دیا گیا، امارت اسلامیہ افغانستان اس تبادلے کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی ایک اچھی مثال سمجھتی ہے اور اس عمل میں موثر کردار ادا کرنے پر برادر ملک قطر کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق اپنی آخری کارروائی میں بائیڈن انتظامیہ نے منشیات کے الزام میں امریکی جیل میں قید طالبان رکن خان محمد کے بدلے افغانستان میں قید دو امریکیوں ریان کاربیٹ اور ولیم والیس میک کینٹی کو رہا کرالیا۔
ٓ


