1
ملک میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام کے لیے یونیسیف سے معاہدہ ہوگیا۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی)کی معاونت سے ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کے لیے یونیسف سے معاہدہ ہوگیا۔ یونیسف بچوں کی فلاح، تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔
نوجوانوں کو پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی شراکت داری و ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 1.5 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ نوجوانوں کو پائیدار مستقبل کے لیے ضروری مہارتیں فراہم کرنے میں معاون ہوگا۔ اس کے تحت معاشی طور پر کمزور نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جدید تربیتی پروگرامز دیے جائیں گے۔
2
القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، عوام کا ردِ عمل، بانی پی ٹی آئی کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے۔
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں عدالتی فیصلے پر عوام کا ردِ عمل سامنے آگیا، عوام کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے، انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے۔
منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کی بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا۔ بانی تحریکِ انصاف نے ریاست کی بجائے پرائیویٹ سیٹلمنٹ اور اپنے مفادات کو ترجیح دی۔
3
لوئرکُرم میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری،ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے دستے موجود ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے کارروائی کی جارہی ہے۔
بگن ڈاڈ قمراورملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کےٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا۔ وسطی کُرم کے علاقہ زاڑانہ میں بھی ٹکھانوں کو نشانہ بنایا گیا۔رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی کا کہنا ہے کہ پشاور کرم شاہراہ بدستور تین ماہ سے بند ہونے سے ادویات اوراشیائے خوردونوش کی قلت ہے۔ راستوں کی بندش سے کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گیا۔ لوگ علاج و خوراک نہ ملنے سے دم توڑ رہے ہیں۔
4
حکومتی کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی رابطوں سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔کابینہ اجلاس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسحاق ڈار۔۔ اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی گزشتہ روز وزیراعظم سے مل چکے ہیں۔حکومتی کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے رابطوں سے بھی آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب اتحادیوں کی مشاورت سے فائنل کرنے کا حکم دیا ہے۔
5
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف محاذآرائی ملک دشمنی ہے۔ بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے بھی خیرخواہ نہیں ہے۔فتنہ الخوارج کیخلاف قوم قربانی دے رہی ہے، امن کیلئےشہدا کا قرض تاقیامت نہیں اتارسکیں گے، قتل وغارت کرکےشرپسندبلوچستان کےعوام کیخلاف جارہے ہیں۔
گوادرایئرپورٹ پرکل باضابطہ آپریشن کاآغاز ہوگیا، چین کےتعاون سے230ملین ڈالر کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہوا، گوادرایئرپورٹ سے پاکستانی معیشت کوفائدہ ہوگا۔ پاکستان کےمعاشی اشاریےخوش آئندہیں، آئی ٹی کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، آئی ٹی سیکٹرپرتوجہ دینے سے ایکسپورٹس مزید بڑھیں گی، ورلڈبینک کےطویل المدتی فریم ورک سےمعیشت مستحکم ہوگی۔
6
الیکشن ٹریبونل کو کام سے روکنے کا حکم امتناع برقرار، 6 فروری تک توسیع،اسلام آباد کا الیکشن ٹریبونل بدلنے کے الیکشن کمیشن کےفیصلے کےخلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیا کہ الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کرسکتا ہے؟ الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین نےجواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا جس پر عدالت نے انہیں وقت دے دیا۔پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ قانون کی کچھ شقوں کو بھی چیلنج کیا گیا ہے،چیف جسٹس نےکہا کہ کل والی اور موجودہ درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا،عدالت نے تمام درخواستوں پر سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔
7
قومی کرکٹر حسیب اللہ خان انجری سے صحت یاب ہوگئے۔حسیب اللہ خان کے ہاتھ سے ٹانکوں کو ہٹا دیا گیا، قومی کرکٹر کے ہاتھ میں 3 ٹانکے لگائے گئے تھے۔حسیب اللہ خان تین دن بعد بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردینگے، حسیب اللہ خان کا ری ہیب کراچی میں جاری تھا۔ ڈاکٹرز نے حسیب اللہ خان کو بیٹنگ پریکٹس کی اجازت دے دی۔