1
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک،آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ 11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے، افغان شہری افغانستان کے صوبے پکتیا کے علاقے بلورائی کا رہائشی تھا۔ملک میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کردیا گیا ہے۔
2
لاہور: منہ بولے بیٹے نے تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر کا قتل کردیاپولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے تلخ کلامی پر انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کیا اور ملزم نے مقتول کے پستول سے ہی اس پر فائرنگ کی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کرنے والے نوجوان کو انسپکٹر نے بیٹا بنایا ہوا تھا جب کہ واردات کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
3
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج مبشرحسن چشتی نے علی امین گنڈاپورکے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
کیس کی سماعت میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل سے کہا کہ ہرتاریخ پرآپ استثناء کی درخواست دیتے ہیں، ملزم کو پیش نہیں کرتے۔
بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثناء کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں 29جنوری تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
4
سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود، دو یا اڑھائی فیصد کم کرےگی۔ ان کا تخمینہ ہے 28 جنوری 2025کو پاکستان میں بینک ریٹ (پالیسی ریٹ۔ انٹرسٹ ریٹ) دو اڑھائی فیصد کمی کے ساتھ 13 سے کم ہو کر ساڑھے دس گیارہ فیصد ہونے کا امکان ہے جو کہ 26 جون 2023 کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 22 فیصد تک آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا گیا۔
دریں اثناء جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان نے سال 2023/24کے دوران افراط زر کرنسی کی قدرو قیمت میں کمی اور معاشی چیلنجز کے پیش نظر اپنی مانیٹری پالیسی میں 2023 اور 24 میں اہم تبدیلیاں کیں۔
5
انٹر پول نے کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلرز کیخلاف ریڈ نوٹسز جاری کردیے۔ انٹر پول کی جانب سے لیبیا، یونان اور موریطانیہ میں روپوش، یونان، لیبیا اور مراکش کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلرز کے خلاف ریڈ نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان ممالک میں جائیں گی۔
ادھر ایف آئی اے نے کشتی واقعے کی تحقیقات کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم انصر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا، ملزم نے عامر نامی شہری کو اسپین بھجوانے کے لیے 54 لاکھ روپے لیے تھے جب کہ متاثرہ نوجوان عامر موریطانیہ کشتی واقعہ میں زندہ بچ گیا ہے۔