1
کراچی میں وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس حکام کو وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنےکی ہدایت کی ہے۔ دیواروں پر غیرضروری پیٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔
2
سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایون شاہی کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ شہزادہ عبد العزیز بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔ ایوان شاہی کے مطابق شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض میں جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصرکی نماز کے بعد ادا کی جائےگی۔
3
لوئر کرم کے علاقے بگن اورمضافات میں شرپسندوں کےخلاف تیسرے روز بھی کارروائیاں ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بگن اورمضافات میں جاری کارروائیوں میں ہیلی کاپٹرزکا بھی استعمال کیاجارہاہے اور بگن جانے والے راستوں پر پولیس اورسکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے کے اعلانات کیے جارہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ مکین اپنا اسلحہ جمع کرادیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ جمع کرانے سے متعلق قبائلی عمائدین کا جرگہ بھی جاری ہے۔
4
وزیر اعظم نے ایف بی آر افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دیدی۔ ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی اسکیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی ہے۔ نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیےجائیں گے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس اور کسٹمز کے افسران کی آن لائن ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، ریٹنگ اور ریوارڈ سسٹم کا 21 جنوری کی سہ پہر ٹیسٹ رن کرے گا جس میں انکم ٹیکس اور کسٹمز افسران پیئر ریٹنگ کریں گے۔
5
وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی آمد اپوزیشن نے ایوان کو مچھلی بازار بنادیا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن نے وزیراعظم کی آمد پر شدید احتجاج شروع کردیا۔
اپوزیشن ارکان نے وزیر اعظم کے ایوان میں پہنچتے ہی نہ صرف احتجاج کیا بلکہ نعرے بازی بھی کی جس کے جواب میں حکومتی ارکان نے شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔
اجلاس میں آسیہ ناز نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران مرد اور خواتین ووٹروں کے درمیان مسلسل پائے جانے والےصنفی فرق پرتوجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔
6
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس اسکیم کا اجرا کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار اسکیم کے لیے 84 ارب روپے سے زائد جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار کارڈ اسکیم کیلئے 48 ارب روپے سے زائد مختص کردیے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 36ارب سے زائد بلا سود قرض ملے گا، آسان کاروبار فنانس اسکیم میں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔
7
پختونخوا: پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریداری میں مبینہ کرپشن کا انکشاف،محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے گندم کی خریداری میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ہری پور مانسہرہ اور نوشہرہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے گندم خریداری کے دوران نچلی سطح پر بے قاعدگیوں کی شکایات موصول ہوئیں، بعض مقامات پر من پسند لوگوں سے گندم خریدی گئی اور حق داروں کو نظر انداز کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی جائے گی جب کہ پی ٹی آئی حکام نے محکمہ اینٹی کرپشن کو محکمہ خوراک پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہوئی ہے۔
8
حکومت بجلی خریدے گی تو پیسے دے گی، 14 آئی پی پیز ٹیک اینڈ پے پر منتقل،یہ انکشاف وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ حکومت بجلی کی مارکیٹ متعارف کروائے گی جس کے تحت بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شروع کیا جائے گا اور اس نظام کا اطلاق رواں سال شروع کیا جائے گا۔


