1
حکومت اورپی ٹی آئی مذاکرات :دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28جنوری کوبلانےکافیصلہ،ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کےمطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے حکومتی کمیٹی کوجوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر بریفنگ دی گئی ہے، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑاوراٹارنی جنرل نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کوبریفنگ دی ہےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی اجلاس میں موجود اراکیں نے مخالفت کر دی ہے حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی کوتحریری جواب دے گی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی کا کہناتھاکہ انشاءاللہ سیون ورکنگ ڈے پورے ہوں گے تو مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا دور ہوگا،ہمارے نزدیک تو چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا جب تیسرا ختم ہوا تھا، لیگل کمیٹی نے کبھی کوئی رائے نہیں دی،ابھی ان کے مطالبات کو ہم نے پڑھا ہےاورکوئی رائےقائم نہیں کی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےرکن ڈاکٹرفاروق ستارنے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں کیا بات ہوئی اس بارے نہیں بتاسکتا،مذاکرات آگے بڑھانے کیلئےضروری ہے میڈیا پربات نہ کی جائے،مذاکرات کےچوتھے دور کی تیاری کررہے ہیں۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےرکن رانا ثناءاللہ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ذیلی کمیٹی بنائی ہےجوپی ٹی آئی کےچارٹرڈآف ڈیمانڈکاجائزہ لےرہی ہے، یہ ذیلی کمیٹی پی ٹی آئی کےمطالبات کا جواب تیارکرے گی، اپوزیشن سےآئندہ مذاکرات میں پی ٹی ائی کےمطالبات پرموقف دیں گے۔
2
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان،آسٹریلوی ٹیم 2 ٹیسٹ اور دو ایک روزہ میچز کے لئے سری لنکا کا دورہ کرے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 29 جنوری سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا اور 6 فروری سے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 12 فروری سے ہوگا اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔
3
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ہماری نہیں حماس اور اسرائیل کی جنگ ہے، مجھے نہیں لگتا کے جنگ بندی قائم رہے گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافی نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حماس اور اسرائیل کی جنگ بندی کی ڈیل کے حوالے سے سوال کیا۔
صحافی نے سوال کیا ہےکہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ بندی میں حماس اور اسرائیل جنگ بندی کے اس فیصلے پر مسلسل عمل کریں گے؟امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کے یہ مسلسل جنگ بندی کی ڈیل پر زیادہ دیر تک ہوتا رہے گا یہ ہماری نہیں حماس اور اسرائیل کی جنگ ہے، مجھے نہیں لگتا کے جنگ بندی قائم رہے گی۔
4
جوش بٹلر نے افغانستان سے میچ کے بائیکاٹ کامطالبہ مسترد کردیا۔ کہنا ہے کہ وہ افغانستان کرکٹ کے بائیکاٹ کو "صحیح راستہ” نہیں سمجھتے، جبکہ اگلے ماہ چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ لاہور میں 26 فروری کو شیڈول ہے۔تفصیلات کے مطابق جوز بٹلر نے کہاکہ ایسے سیاسی حالات میں، ایک کھلاڑی کے طور پر آپ خود کو جتنا ممکن ہو آگاہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ماہرین اس بارے میں زیادہ جانتے ہیں، اس لیے میں نے روب کی (ای سی بی مینز مینیجنگ ڈائریکٹر) اور دیگر ذمہ دار افراد سے بات چیت جاری رکھی ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ بائیکاٹ اس مسئلے کو حل کرنے کا صحیح طریقہ ہے۔کولکتہ میں بھارت کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم ماہرین کی رائے کو مدنظر رکھتے ہیں اور پرامید ہیں کہ میچ طے شدہ وقت پر ہوگا۔
5
کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر مہنگا،جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
6
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کرنے اور نئے محصولات کے اطلاق سے انکار کے بعد منگل کو ایشیائی تجارت میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔عالمی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز11 سینٹ یا 0.14 فیصد کی کمی سے 80.04 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ سب سے زیادہ فعال طور پر کاروبار کرنے والا ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ مارچ کا معاہدہ 67 سینٹ کم ہو کر76.72 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا۔