1
افغانستان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق علی امین گنڈا پور کے اعلان پر سخت عوامی ردعمل ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین کا جرگہ بھیجنے کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو انفراسٹرکچر، عوامی فلاح و بہبود، بیروزگاری کا خاتمے اور صوبے میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات پر توجہ دینی چاہیے۔
حکومت کرنا جرگہ نہیں ہوتا، اور جرگہ کرنا حکومت کا کام نہیں ہے حکومت کو چاہیے کہ اپنے عوام کے لیے ٹھوس اقدامات کریں، ہم وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سب سے پہلے اپنے لوگوں، خصوصاً قبائلی عوام کے بارے میں سوچیں، اگر یہ اقدامات نہ کیے گئے تو لوگ صوبے سے باہر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
2
اپوزیشن نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر تحفظات کا اظہار کردیا۔اپوزیشن لیڈر نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر اختلافی نوٹ بھجوادیا ۔
عمرایوب نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو خط لکھ دیا،اپوزیشن لیڈر کے خط کے متن میں کہا گیا کہ جمع شدہ ڈیٹا کا تحفظ کون اور کیسے کرے گا،ڈیٹا تحفط بل کے قانون کے بغیر اس بل کو پاس نہیں ہونا چائیے،56 فیصد پاکستانیوں کی انٹر نیٹ تک رسائی نہیں، یہ بل اس تفریق کو مزید بڑھائے گا۔
خط میں کہا گیا کہ پاکستان ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی شہریوں کی آزادی کو سلب کرنے کا باعث بنیں گی،کمیشن کی تشکیل کے لئے میرٹ پرتعیناتی کو کون یقینی بنانےگا،پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور چئیرپرسن اتھارٹی کے اختیارات سے شہریوں کے حقوق کا تحفط نہیں رہے گا،یہ قانون پاکستان میں آزادی صحافت کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال ہوگا،
3
خانیوالکے نواحی علاقہ اٹھائیس اڈا کے قریب چشتیاں سے وہاڑی جانے والی تیزرفتار بس نے موٹر سائکل سوار فیملی کے 4 افراد کو کچل دیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت عبدالرشید، حسینہ بی بی، بیٹے راشد اور آصف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکو عملہ نے جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
4
عمرایوب، شبلی فراز اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے حساس ادارے کے دفتر اور تھانہ غلام محمد آباد حملہ کیس میں عمرایوب، شبلی فراز، کنول شوزب اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
5
ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کےمطابق ملک میں رجسٹرڈووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار515 ہے،مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار222 ہے،خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93ہزار 293 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرزکی تعداد11 لاکھ 70 ہزار844ہے،بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 37 ہزار699 ہے،خیبرپختونخوا میں ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371ہے، پنجاب میں ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار995 ہے،سندھ میں ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار70ہے۔
6
اے بی ڈویلیئرز نے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دے دیا۔ہا ہے کہ میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں، میرے بچے اس بات پر زور بھی دیتے ہیں کہ مجھے دوبارہ ایکشن میں آنا چاہیے، احساس ہوتا ہے کہ نیٹ پر جاکر پھر سے پریکٹس شروع کردوں۔
7
سعودی ولی عہد کا امریکی صدرسے ٹیلی فونک رابطہ،منصب سنبھالنے پرمباکباد،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور سلامتی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔دونوں رہنماؤں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا،محمد بن سلمان نے کہا اگلے چار سالوں میں چھ بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانا چاہتےہیں ۔
8
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی ایک بار پھر تیزی میں بدل گئی۔کے ایس ای 100 انڈیکس 676 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرگیا۔اسٹاک مارکیٹ پلٹا کھا گئی، مندی کے بعد مارکیٹ میں دوبارہ تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 676 پوائنٹس بڑھکر ایک لاکھ 14 ہزار 119 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار شروع ہوتے ہی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوئی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 650 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ایس ایکس میں کچھ ہی دیر بعد مثبت رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا اور انڈیکس میں 185 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال نہ رہ سکی۔
9
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ 24 جنوری کو سماعت کرے گا ۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ مین نااہلی کو چیلنج کررکھا ہے۔ نا اہلی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نا اہل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔ الیکشن میں نااہلی قانون اور آئین کے منافی کی گئی ہے ۔ درخوست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔
10
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں فوری ریلیف نہ مل سکا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ عدالت نے بریت درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے 28 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
11
ڈی آئی خان: کلاچی کی مرکزی امام بارگاہ میں زوردار دھماکا،رات گئے ہونے والے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، شواہد اکٹھےکرکےواقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، متصل گھروں کے دروازوں پر بھی گولیوں کے نشانات دیکھے گئے۔
12
قومی سلیکشن کمیٹی نے چیمپئینز ٹرافی کا اسکواڈ فائنل کرلیا۔خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شان مسعود کوچیمپئنز ٹرافی کےاسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات کم ہیں،امام الحق کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
فخر زمان،محمد رضوان ،بابر اعظم ،سلمان علی آغا، خوشدل شاہ ،کامران غلام ،ابرار احمد، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی،حارث روف ،نسیم شاہ بھی حتمی اسکواڈ میں شامل ہیں،طیب طاہر،محمد حسنین، عباس آفریدی کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
13
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، روپے کے مقابلے میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوکر 278.56 روپے کا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بدھ کو روپیہ 278.85 پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر نے اہم کرنسیوں کے مقابلے میں استحکام برقرار رکھا اور پچھلے دو دنوں کی طرح تقریباً سست روی کا شکار رہا۔رپورٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت 29 پیسے کی کمی سے 278.56 روپے رہی۔آئندہ ہفتے کئی ممالک کے مرکزی بینکوں کے پالیسی فیصلے متوقع ہیں، جن میں جاپان، امریکا اور یورپی مرکزی بینک شامل ہیں۔


