1
صدر مملکت آصف زرداری سے بلوچستان کے وزیر عبدالرحمان کھتیران کی ملاقات،ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت حسن زہری، اورنگزیب کھتیران بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر عبدالرحمان کھتیران نے آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیادوران ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام اور قیام امن کے اقدامات پر اظہاراطمینان کیا۔
2
کلمہ چوک کنٹینر جلانے کا کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں پر 30 جنوری کو فرد جرم عائد ہو گی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کیخلاف جیل ٹرائل پر سماعت کی، مقدمہ میں نامزد ملزمان یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور محمودالرشید سمیت دیگر نے حاضری مکمل کروائی۔
مقدمہ میں نامزد غلام محی الدین دیوان سمیت دیگر برضمانت ملزمان بھی حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر مقدمہ میں نامزد 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
3
امریکا کی جانب سے پناہ گزینوں کی بے دخلی مغرب کے دہرے معیار کی عکاسی کرتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ ہزار سے زائد افغانی پناہ گزینوں کے طور پر امریکا میں داخل ہونے کے اہل ہیں، ان کے داخلے کو ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت روک دیا جائے گا ، ٹرمپ حکومت نے تمام پناہ گزینوں کی امریکا میں آباد کاری کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا ہے۔
امریکی حکومت کے اس فیصلے کو دیکھا جائے تو دہری پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے، مغربی ممالک حیلوں بہانوں سے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کی مخالفت کرتے ہیں لیکن پاکستان کو بڑھتے ہوئے بحران کو برداشت کرنے پر مجبور کرتے ہیں، مغربی ممالک غیر قانونی تارکین وطن کی وطن واپسی پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن خود اس کے برعکس عمل کرتے ہیں۔
پاکستان اپنی انسانی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، بوجھ ہلکا کرنے کے بجائے امریکی پابندی نے پاکستان اور دیگر ہمسایہ میزبان ممالک کے لیے چیلنجز کو مزید بڑھا دیا ہے۔
4
او جی ڈی سی ایل نے خام تیل ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کر دیا۔آئل اینڈ گیس ڈوپلپمنٹ کمپنی نے خام تیل کی پیداوار میں اضافے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیں۔
خط میں کہا گیا کہ حیدآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12 سے خام تیل کی پیداوار 1060 یومیہ بیرل سے بڑھا کر 1820 یومیہ بیرل ہوگئی، کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ سے خام تیل کی پیداوار کو 760 یومیہ بیرل بڑھا دیا گیا۔
سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ کنر آئل فیلڈ 6 سے خام تیل کی پیداوار کو دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے بحال کر دیا، کنر آئل فیلڈ 6 میں خام تیل کنوئیں کو پانی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بند کر دیا