1
پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما لائیو شو میں لڑ پڑے، ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی۔نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں پاکستان تحریک انصاف کے نعیم حیدر پنجوتھا اور مسلم لیگ ن کے اختیار ولی خان کے درمیان لڑائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
لائیو شو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے اور تلخ کلامی بڑھنے پر نوبت لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنما تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر حملہ آور ہوجاتے ہیں اور گریبان پکڑنے کے ساتھ ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں بھی برسا رہے ہیں۔
لائیو پروگرام کے دوران میزبان کے ٹوکنے کے باوجود ان کی لڑائی جاری رہتی ہے یہاں تک کہ پروگرام کی ٹیم کے دیگر ارکان کو بیچ بچاؤ کےلیے درمیان میں آنا پڑتا ہے۔
2
پاکستان نے داعش کو سپورٹ کرنے کے افغانستان کے الزامات مسترد کردیے۔کالعدم ٹی ٹی پی کے کیمپس کے خاتمے کے لیے افغان حکام پر زور دیتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے ہفتہ وار بریفننگ میں بتایا کہ مراکش میں پچھلے ہفتے کشتی کا المناک حادثہ پیش آیا، 22 پاکستانی خوش قسمتی سے اس حادثے میں بچ گئے جن کی فہرست شیئر کی گئی ہے، واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مراکش حکام نے تمام تر معاملات میں بھرپور تعاون کیا، مراکش کشتی واقعہ ایک بہت نازک معاملہ ہے، میڈیا ایڈیٹرز اور صحافیوں پر اس حوالے سے بہت دباو تھا، تاہم دفتر خارجہ کی اپنی حدود و قیود ہیں، ہم نہیں چاہتے ہمارا ڈیٹا یا معلومات بعد میں غط ثابت ہو۔
3
پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف،قومی اسمبلی اجلاس کےد وران وقفہ سوالات میں وزارت توانائی نے پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کو سالانہ اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق پبلک اور کارپوریٹ سیکٹر کے 2 لاکھ ملازمین کو 44 کروڑ 15 لاکھ یونٹ سالانہ مفت بجلی دی گئی۔ اسی طرح حاضر سروس ملازمین کو سالانہ 30 کروڑ 82 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی جب کہ ریٹائر ملازمین کو 13 کروڑ 32 لاکھ یونٹ بجلی مفت دی گئی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ڈسکوز کے ایک لاکھ 49 ہزار ملازمین کو مفت بجلی دی گئی۔ اسی طرح این ٹی ڈی سی کے 26 ہزار 368، جینکو کے 12 ہزار ملازمین کو مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
4
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے۔ ‏میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کی ہوا نکلنے کے اندازے کے ساتھ پی ٹی آئی پلے کارڈز کے ڈرامے کے ساتھ پھرتی رہے گی اور حکومت چلتی رہے گی۔
5
’’پختونخوا حکومت نے صوبہ تباہ کردیا‘‘ عوام نے علی امین گنڈاپور کو نااہل قرار دیدیا۔وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین کا جرگہ بھیجنے کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے عوام نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو انفرا اسٹرکچر، عوامی فلاح و بہبود، بے روزگاری کا خاتمے اور صوبے میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات پر توجہ دینی چاہیے ۔عوام کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ صوبے میں بیروزگاری دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور اس کا براہ راست اثر عوام کی زندگیوں پر پڑ رہا ہے جب کہ وزیر اعلیٰ غیر آئینی طور پر افغانستان سے مذکرات کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں ۔
6
بابراعظم پر زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والی خاتون عدالت طلب، بابراعظم کیخلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کیخلاف جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت آئندہ سماعت پر خاتون طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے خاتون کا بیان بھی لکھ کر پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیے کہ اگر مقدمہ مدعیہ خاتون کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی ہیں تو اسے ختم کردیا جائے۔
خاتون نے درخواست گزار نے سابق کپتان بابراعظم پر ریپ، ہراساں کرنے، بلیک میلنگ اور پیسے بٹورنے کا الزام بھی عائد کررکھا ہے جبکہ کرکٹر کا موقف ہے کہ الزامات بےبنیاد ہیں اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بابراعظم کا موقف ہے کہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔