اسلام آباد(ای پی آئی) وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک پر لکھا ہے کہ پاکستان کی صحافت ملک ریاض کی یرغمال بن چکی ھے۔۔

انہوں نے کہاکہ آزادی صحافت ایک کھوکھلا نعرہ ھے۔ نیب کا ملک ریاض کے متعلق تفصیلی بیان کو کوریج کس نے دی کس نے نہ دی وہ سب پہ عیاں ھے۔ جب عمران خان حکمران تھایہ یرغمالی چینلز گھنٹوں نیب کے PMLN اورPPPکی خلاف جعلی کیسوں کی داستانیں سناتے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج ملک ریاض کی باری اپنے مالی مفادات اور اشتہاروں کے لئے سچ بولنے سے معذور ھیں۔صحافت کہ نام پہ کاروبار ھے اسکے لئے تقدس اور آزادی کی باتیں بھی ایک کاروباری حربہ ھے۔ ھزاروں لاکھوں صحافی جسطرح محنت کرتے ھیں یہ صحافتی سیٹھ انکے بنیادی مفادات کا کس طرح تحفظ کرتے ھیں سب پہ عیاں ھے۔