1
سوشل میڈیا قوانین میں مزیدسختی کرنے کیلئے حکومت نے پیکا ترمیمی بل 2025ء کثرتِ رائے سے منظور کر لیاہے، صحافیوں کی جانب سے پریس گیلری سے واک آؤٹ بھی کیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے پیش کیا جانے والا پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ پیکا ترمیمی بل 2025ء کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا ہے،یہ بل ایک روز قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔
قومی اسمبلی میں پیش ہونے والےپیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کے خلاف صحافیوں کی جانب سے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا گیا۔ حکومتی جماعتوں کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی مخالفت نہیں کی گئی جبکہ اپوزیشن و جمعیت علماء اسلام کے ارکان نے بھی بل کی مخالفت کی۔
منظور کئے جانے والے بل میں سوشل میڈیا قوانین میں سختی کیخلاف مزید لکھا گیا کہ ترمیمی قانون میں غیرقانونی مواد کی 16 اقسام کی فہرست دی گئی ہےگستاخانہ مواد اورفرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینا جرم تصورہوگا، کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر بھی پیکا قانون کےتحت کارروائی ہوگی،سوشل میڈیا پرجرائم کی حوصلہ افزائی کرنےوالوں کےخلاف ایکشن ہوگا۔
2
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی موٹرویز پر مرمتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت،ملک کی تمام موجودہ موٹرویز پر مرمت کے کام کو تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے۔وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا بریفنگ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے حکم دیا کہ ملک بھرمیں موٹرویز پر کب اور کہاں حفاظتی باڑ ٹوٹی یا چوری ہوئی اس حوالے سے ایک ہفتے میں انکوائری اور رپورٹ پیش کریں۔
3
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری،جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران نائب صدر ورلڈ بینک برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے 10 سال کے فریم ورک کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے کہا کہ کنٹری پارنٹرشپ فریم ورک کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مسلسل سخت محنت کرنا ہوگی۔
چند ماہ یا ایک سے دو سال میں اہداف حاصل نہیں ہوں گے، نجی اور سرکاری شعبے کو دس سال کی حکمت عملی پر عمل کرنا ہوگا، اڑان پاکستان پروگرام کے ذریعے پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنا خوش آئند ہے۔
4
پنجاب حکومت نے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ دہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ،فرقہ واریت،دھماکہ خیزموادکی ترسیل میں ملوث اشتہاریوں پرہیڈمنی مقررکی،جرائم کی نوعیت کےتحت اشتہاریوں کے سر کی قیمت 2 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
صوبہ بھرمیں مجموعی طور پر 130 اشتہاریوں کو نامزد کیا گیا،بلیک بک انوسٹی گیشن ونگ کے 101ریڈ بک سی ٹی ڈی ونگ کے13 اشتہاریوں جبکہ ریڈ بک میں شامل 16 اشتہاریوں کے سر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا،کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 3 کیٹیگریز میں 25 لاکھ سے 50 لاکھ اور ایک کروڑ مقرر کی گئی ہے۔
بلیک بک انوسٹی گیشن ونگ کے101اشتہاریوں کےسرکی قیمت مقرر کی گئی ہے،ریڈبک سی ٹی ڈی ونگ کے13،اور ریڈ بک میں شامل16اشتہاریوں کےسرکی قیمت میں اضافہ کیاگیا
5
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہےجو بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی ایک یا دو روز کے اندر اپیل کا مطالعہ مکمل کر کے اسے فائنل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اپیل میں انگلینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے جو اس عدالتی فیصلے کے بعد سامنے آیا تھا۔ اپیل میں نیب کی جانب سے ابتدائی انکوائری بند کرنے کا ذکر اور عدالتی فیصلے سے قبل ججمنٹ ریلیز ہونے پر اعتراض بھی شامل ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ اپیل مضبوط نکات پر مبنی ہے اور بانی پی ٹی آئی اس حوالے سے حتمی فیصلے کے بعد عدالت سے رجوع کریں گے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو
6
آئی سی سی ایوارڈز کا اعلان 24 سے 28 جنوری تک ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں آئی سی سی ایوارڈز کا اعلان 24 سے 28 جنوری تک کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق امپائر آف دی ایئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان 26 جنوری کو ہوگا، 27 جنوری کو ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا جبکہ مینز اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان 28 جنوری کیا ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ کی بہترین ٹیموں کا اعلان 24 جنوری کو ہوگا جبکہ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر اور بہترین کھلاڑیوں کا اعلان 25 جنوری کو کیا جائے گا۔


