1
پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے نئے کمانڈر تعینات ہو گئے، اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔
کموڈور سہیل احمد عظمی نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔
2
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب اور تحریک پاکستان کی تاریخ محفوظ بنانے کے لئے تاریخی قدم اٹھا لیا، لاہور میں 131 سال قدیم عجائب گھر کو بین الاقوامی معیار کا میوزیم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا لاہور میوزیم کا دورہ کیا، مریم اورنگزیب نے آرٹ گیلریز، سکیورٹی آفس، ٹکٹ گھر کیفے ٹیریا اور مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔
قدیم ورثہ اور عمارتوں کے تحفظ کے عالمی ادارے یونیسکو کا پنجاب حکومت سے تعاون پر اتفاق، ورکنگ پلان تیار، عملدرآمد کا فوری آغاز ہوگا، یونیسکو لاہور عجائب گھر کو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے مطابق بنائے گا، 240 ملین روپے مختص کر دیئے۔
3
سعودی عرب امریکا میں سرمایہ کاری کو 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔گفتگو کے دوران دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن اور سلامتی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
4
دو فرویقین میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔افسوسناک واقعہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ تھٹھی لاکھی میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی پر دو فریقین کے درمیان تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے دونوں فریقین کے 3افراد قتل جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
وقوعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئیں، قتل ہونے والوں میں دو سگے بھائی 23 سالہ محسن اور 26 سالہ حسن اور 33 سالہ زاہد شامل ہے۔پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا جبکہ 18سالہ نادیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
5
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیاکاروباری ہفتےکے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کے انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔
6
پی ٹی آئی احتجاج، 24 تا 26 نومبر ٹول ریونیو کی مد میں 15 کروڑ کا نقصان،وزارت مواصلات نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں تحریری جواب پیش کر دیا۔تحریری جواب کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو 24 سے 26 نومبر کو بند کیا گیا، موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔
جواب میں بتایا گیا کہ 24 سے 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، گزشتہ ہفتے کے دوران تین موٹرویز پر ٹول ریونیو 35 کروڑ 36 لاکھ روپے حاصل ہوا۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ مصدقہ اطلاعات تھیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ مظاہرین ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں۔


