1
اسرائیلی فوج کا دعویٰ جھوٹا ثابت، غزہ میں اہم حماس کمانڈر زندہ نکل آئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 24 مئی 2024 کو غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی بیت حانون بٹالین کے سربراہ حسین فیاض کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کے 98 ویں ڈویژن، اسرائیلی فضائیہ کی اسپیشل فورسز اور اور دیگر دستوں نے ایک مشترکہ آپریشن میں حماس رہنما کو ایک سرنگ میں ہلاک کیا۔
2
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہے اور حکومت میڈیا کی تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے۔
پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے اور میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے۔
ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، میڈیاملکی ترقی اور گورننس کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، حکومت میڈیا کے ریاست کا چوتھا ستوں ہونے پر یقین رکھتی ہے۔
3
کراچی کے سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری،اس حوالے سے ڈی جی کالجز کی جانب سے سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق کالجز کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔مراسلے میں ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنائے جانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
4
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنما حسن درویش اور سابق سربراہ خالد مشعل سمیت دیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کی۔حماس قیادت سے ملاقات میں حافظ نعیم نے 15 ماہ تک اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے پر غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اسماعیل ہنیہ، یحیٰی سنوار اور غزہ کے 60 ہزار شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیر نو میں اپنا فرض ادا کریں گے۔