اسلام آباد (ای پی آئی) الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی کرانے کا فیصلہ سنادیا.
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج ہی وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو خطوط لکھے گا،بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج اور رینجرز کے 20 ہزار اہلکار تعینات کرنے کی درخواست کی جائے گی، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران 2 ہزار 395 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،