1
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور کر لیے گئے، پی ٹی آئی اراکین پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے اور بھرپور احتجاج کیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مقررہ وقت کے ایک گھنٹہ بعد شروع ہوا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور دیگر اراکین ایوان میں پہنچے، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کونسل کے اراکین بھی ایوان میں موجود تھے۔
2
سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا۔ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست بھی کر دی، سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں بنچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی تشکیل پانے والے بنچ کا حصہ ہیں۔سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل 27 جنوری (بروز پیر) کو سماعت کیلئے مقرر کر دی، 6 رکنی لارجر بنچ دن ایک بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔
3
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: پی ٹی آئی کا قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان، عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے، 7 دن کافی تھے کمیشن کیلئے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز بھی بہت تھے، ہم دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں، ایک 2021 کا قانون ہے، پانچ 2023 کے اور دو 2024 سے پڑے ہیں، 2021 والا قانون ابھی پاس نہیں ہو سکتا۔ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کر دیئے ہیں، کمیشن کی تشکیل تک حکومت کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہوگا۔
4
پشاور میں ملاقات کے باوجود پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور رابطہ نہ ہو سکاعسکری قیادت کیساتھ غیر رسمی ملاقات بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور کی درخواست پر ہوئی۔ذرائع اسٹیبلشمنٹ کے مطابق اس ملاقات کے بعد عسکری قیادت کا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ملاقات میں بھی بتا دیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کو سیاسی قیادت کیساتھ ہی بیٹھنا ہوگا۔
پشاور ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ کے مذاکراتی عمل سے دلچسپی ختم ہونے لگی، پی ٹی آئی نے فرنٹ ڈور مذاکرات سے نکلنے کی تیاری شروع کر دی۔حکومت واضح پیغام دے چکی تھی کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر حتمی فیصلہ 28 جنوری تک ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے 5 روز انتظار کے بجائے 23 جنوری کو ہی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرا دیا۔
5
ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے سابق بی ایل اے کمانڈر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو غیر ملکی ایجنسیاں سپورٹ کررہی ہیں۔م
ختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا، تھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں قومی دھارے میں شامل ہونے کا موقع دیا، میں نے اپنی زندگی کے قیمتی 19سال ان تنظیموں کے نام کیے، میرا ہمسایہ بی ایل اے کا کمانڈر تھا، میرے ہمسائے نے میری ذہن سازی کی، بی آراے کے فعال ہونے کے بعد پاکستان اور سکیورٹی فورسز کو بہت نقصان پہنچایا، میرے دل اور دماغ میں ریاست پاکستان کے خلاف نفرت بھری گئی۔
تنظیموں میں اختلافات ہونے کے باعث ریاست پاکستان سے نفرت بڑھتی تھی، میری ملاقات ہمسایہ ملک کی انٹیلی جنس سے بھی ہوئی، مجھے سے کہا گیا ہم آپ کو سپورٹ کریں گے، آپ کو ریاست پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سپورٹ کریں گے۔
6
70 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کا چوتھا قافلہ پارا چنار کیلئے روانہ،سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات پر مشتمل سامان شامل ہے، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے، سکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لئے ہمہ وقت موجود ہے، ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، آج کا قافلہ گاڑیوں کی تعداد اور سامان رسد کے حجم کے حساب سے سب سے بڑا ہے۔ نقصان اٹھانے والے پرامن افراد اور خاندانوں میں معاوضے کی تقسیم کا سلسلہ بھی آج سے شروع کیا جائے گا۔
7
وراثتی مقدمات جلد نمٹانے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وراثتی مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت کر دی، ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر 5 ہزار 500 سے زائد وراثتی مقدمات زیر التوا ہیں، ابتدائی طور پر سینئر سول جج اور سیشن جج کی سطح پر عدالتیں قائم کی جائیں گی۔پشاور ہائیکورٹ میں بھی وراثتی مقدمات کیلئے خصوصی بنچ قائم کیا جائے گا، چیف جسٹس نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو زیرالتوا وراثتی مقدمات کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کردی۔
8
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے وراثتی مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت کر دی،لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک سے متعلق شہری ہارون فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت واسا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ واٹر میٹرز کیلئے ہم نے ایک شیڈول جاری کیا ہے، ہم اکتوبر 2025 تک اس کام کو مکمل کر لیں گے، جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ یہ واٹر میٹرز آپ کہاں لگائیں گے ؟ وکیل واسا نے بتایا کہ سب سے پہلے ہم واٹر میٹرز کمرشل جگہوں پر لگائیں گے۔ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ یہ کمرشل واٹر میٹر 2500 روپے میں دے رہے ہیں، اتنے کم بل میں تو کمرشل صارفین زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کر سکتے ہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ ان کے ٹیرف کو بڑھایا جائے، 15،20 ہزار کریں، کار شو رومز بہت زیادہ پانی استعمال کر رہے ہیں انکا ٹیرف بڑھائیں۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ حکومت اور دیگر اداروں نے سموگ کے حوالے سے بہت عمدہ کام کیا ہے، سب کو مبارک ہو، حکومت کو مبارک ہو بہت اچھا کام کیا، ہر بندہ اس پر مبارکباد کا مستحق ہے۔
9
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے۔پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے، سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
10
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 696 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔
11
زبیر موتی والا چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی، چیئرمین ٹیڈاپ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب استعفی دیا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر تجارت جام کمال اور ٹیڈاپ ٹیم کا بھرپور ساتھ رہا۔ بطور چیئرمین ٹیڈاپ پاکستان کی برآمدات بڑھائی ہیں، فوڈ ایکسپو نمائش کا آغاز کیا جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی۔پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لئے پیداواری لاگت کو کم کرنا ضروری ہے، زبیر موتی والا