1
اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے طلب کیا ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور پی ٹی آئی نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی۔پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کررہے ہیں۔ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی
2
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کا نکاح ہوگیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ابتسام الحق کا نکاح 23 جنوری کو ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو گرافرز کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔
3
تحصیل چیئرمین پارا چنار آغا مزمل حسین گرفتار،پولیس نے تحصیل چیئرمین آغاز مزمل حسین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آغا مزمل حسین کے خلاف احتجاجی دھرنا دینے پر ایف آئی آر درج ہے۔
بلدیاتی نمائندے کا کہنا ہے کہ مطالبات کے حق میں دھرنا دینے پر تحصیل چیئرمین کی گرفتاری افسوسناک ہے، آغا مزمل حسین کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمہ ختم کیا جائے۔
4
عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔
انہوں نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے، لہٰذا اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
5
پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کا مشروط عندیہ دیدیا بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے، 7 دن کافی تھے کمیشن کیلئے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز بھی بہت تھے، ہم دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان کی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت
6
حکومت پنجاب نے نگہبان رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نگہبان رمضان پیکج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے جب کہ گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ یونین کونسل اوربلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے اورساتھ ہی نگہبان رمضان پیکج کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔
7
اوورسیزپاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل کے حل کیلئے سہولت سینٹر قائم کرنےکا فیصلہ،چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہے حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے لاہور میں بھی مخصوص عدالت قائم کرے تاکہ اس سے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل ہوں۔
8
ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے آزادی اظہار رائے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 2022 سے 2024 تک آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی میں اتار چڑھاؤ آئے، میڈیا کے پلیٹ فارمز میں کچھ پر پابندیاں اور کچھ کو آزادی دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 2 سال میں میڈیا پر پابندیوں کا گھیرا تنگ کیا گیا، ایک صحافی کو قتل اور کئی کو لاپتا کیا گیا، صحافیوں کو مجبور کرکے ڈیجیٹل آزادی چھیننے کی کوشش کی گئی۔
9
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا۔ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پرحکم امتناع جاری کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل27 جنوری کو سماعت کیلئے مقررکر دی، 6 رکنی لارجر بینچ 27 جنوری دن ایک بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔
10
اپوزیشن نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دیکر مسترد کر دیا، ملک گیر مزاحمت کا اعلان،جمعرات کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جسے ایوان زیریں نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کے خلاف صحافیوں کی جانب سے پریس گیلری سے واک آؤٹ بھی کیا گیا۔ادھر اپوزیشن نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دے کر مسترد کر دیا اور پیکا ایکٹ کے خلاف ملک گیر مزاحمت کا اعلان کیا۔


