1
پاکستان کا دسمبر 2024 کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 582 ملین ڈالر تک جا پہنچا جس کو ماہرین ملکی معیشت میں نئے انقلاب کی علامت قرار دے رہے ہیں۔پاکستان کا گزشتہ ماہ دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ 582 ملین ڈالر تک جا پہنچا۔ ایس آئی ایف سی کا تعاون اور ترسیلاتِ زر میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں بہتری آئی اور ماہرین اس کو ملکی معیشت میں نئے انقلاب کی علامت قرار دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دسمبر2024 میں 109 فیصد کے اضافے کے ساتھ 582 ملین ڈالر تک پہنچا اور یہ گزشتہ سال کے 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی پانچویں ماہ کی مسلسل کامیابی ہے۔
2
پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے مشروط رضا مندی ظاہر کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز کافی تھے، ہم دوبارہ غور کیلئے تیار ہیں، حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔
کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز بہت تھے، ہم دوبارہ غور کرلیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے۔7 دن میں بھی کمیشن کے قیام کیلئے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، حکومت غور کرے اور کمیشن کا اعلان کرے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو
3
خیبر پختونخوا کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کابینہ کے آج کے اجلاس میں اہم معاملات زیرغور آئیں گے،ضلع کرم میں ٹی ڈی پیز کے لیے ایمرجنسی کےنفاذکی منظوری ایجنڈے کا اہم حصہ ہے،اپر چترال میں جوان مرکز کے قیام اور چارسدہ میں جوان مرکزکی تعمیرکی منظوری بھی دی جائے گی۔
کابینہ خیبرپختونخوا کنٹرولر آف نارکوٹکس سبسٹانس ایکٹ 2019 میں ترمیم کی منظوری پر بھی غور کرےگی۔سولرائزیشن آف ہاؤس اینیشیٹیو منصوبہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،جس کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔
4
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا چین کیساتھ تجارتی معاہدے کا عندیہ، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی،میں سمجھتا ہوں کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہوسکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نےمزید کہاروسی صدر پیوٹن کے ساتھ بھی میرے اچھے تعلقات تھے،روس یوکرین جنگ ختم ہونی چاہیے،زیلنسکی بھی یہی چاہتے ہیں،شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سے دوبارہ ملنے کی کوشش کروں گا
5
آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔پاکستان کے صائم ایوب، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، بھارت اور آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔
آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، سری لنکا کے چارتھ اسالانکا کپتان ہوں گے۔جس میں سری لنکا کے 4، پاکستان اور افغانستان کے تین 3 کھلاڑی شامل ہیں، آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔