1
پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کا دعویٰ،رپورٹ کے مطابق 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتےمیں مہنگائی مزید 0.77 فیصد کم ہوئی، سالانہ بنیاد پر مہنگائی 0.52 فیصد کی کم ترین سطح پر آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ سستی، 14 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اس دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
2
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے۔آئین نئی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے ۔ نئے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق ہو گا ۔
ہم وہ کام نہیں کریں گے جو پی ٹی آئی نے کیا تھا ۔وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ وزیراعظم قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر کو خط لکھیں گے۔ حکومت کی جانب سے سکندر سلطان راجا کا نام دوبارہ دیے جانے پر کوئی کمنٹس نہیں کرسکتا۔
3
پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کیلئے 5 رکنی پینل حکومت کو بھجوا دیاپی ٹی آئی پینل میں جنید اکبرخان، عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم ، خواجہ شیراز محمود اور عمرایوب کو چیئرمین کے امیدواروں میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اپریل 2024 میں پی ٹی آئی پی اے سی کیلیے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا تھا جو اُس وقت پارٹی قیادت سے نالاں تھے۔
4
الیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات پر فیصلہ کرنے کا حکم،پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات منعقد کروانے کا کیس نمٹادیا۔ الیکشن کمیشن کو 60 روز میں سینیٹ انتخابات پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے6صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔
5
دہشتگردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے استحصال سے متعلق ہوشربا انکشافات منظرعام پر آگئے، عالمی ادارے ولسن سینٹر نے کالعدم بی ایل اے کا گھناؤنا کردار بے نقاب کر دیا۔
ولسن سینٹر واشنگٹن کا ایک مستند تھنک ٹینک ہے، جس نے کالعدم بی ایل اے کا گھناؤنا کردار بے نقاب کردیا، اپنی رپورٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے استحصال سے متعلق ہوشربا انکشاف کردیئے۔
ولسن کی رپورٹ کے مطابق بی ایل اے کی جانب سے دہشتگرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں، بلوچ دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے بلوچ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔
6
آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس، جے آئی ٹی نے تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے نیب کو خط لکھ کر تمام شواہد سمیت توشہ خانہ کا مکمل ریکارڈ طلب کیا ہے۔
خط میں آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ساتھ اومنی گروپ سے متعلق ریکارڈ اور شواہد کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب سے موصول ہونے والے ریکارڈ کے بعد تمام ملزمان کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔جے آئی ٹی شواہد کی بنیاد پر نیا ضمنی چالان تیار کرے گی۔
7
مودی سرکارکی ناکام پالیسیوں نے بھارتی عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے پہنچنے کے بعد سے عوام مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔
دنیا کی بدترین صنعتی آفات میں سے ایک کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔