1
حکومت اور پی ٹی آئی میں چیئرمین پی اے سی کیلئے جنید اکبر کے نام پر اتفاق،ق پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا ،اجلاس میں جنید اکبر کے بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی بننے کا امکان ہے۔
2
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی ، سی ای سی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے سیاسی صورت حال اور خصوصی کمیٹی کی بریفنگ پر مختلف تجاویز پیش کیں۔
3
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مشکوک کالز ریکارڈ کرنے سے متعلق فیصلے کیلئے جسٹس فاروق حیدر کو جج نامزد کردیا۔خفیہ اداروں کی درخواست پر ملک دشمن عناصر کی کالز ریکارڈ کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ جسٹس فاروق حیدر کریں گے ، جسٹس فاروق حیدر کو انویسٹی گیشن فار فیئر ٹرائل ایکٹ 2013 کے تحت ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
سال 2013 میں انویسٹی گیشن فار فیئر ٹرائل ایکٹ منظور کیا گیا، قانون کے تحت ملک دشمن عناصر اور ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والے افراد کی کالز اور ڈیجیٹل موجودگی پر نظر رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
4
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مشکوک کالز ریکارڈ کرنے سے متعلق فیصلے کیلئے جسٹس فاروق حیدر کو جج نامزد کردیاخفیہ اداروں کی درخواست پر ملک دشمن عناصر کی کالز ریکارڈ کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ جسٹس فاروق حیدر کریں گے ، جسٹس فاروق حیدر کو انویسٹی گیشن فار فیئر ٹرائل ایکٹ 2013 کے تحت ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
سال 2013 میں انویسٹی گیشن فار فیئر ٹرائل ایکٹ منظور کیا گیا، قانون کے تحت ملک دشمن عناصر اور ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والے افراد کی کالز اور ڈیجیٹل موجودگی پر نظر رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
5
ضلعی انتظامیہ پشاور نے گداگروں کے خلاف آپریشن میں گداگروں کے 6 ٹھیکیدار گرفتار کر لئے، دیگر 18 ٹھیکیداروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق آپریشن کے دوران تحویل میں لئے گئے گداگروں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، گرفتار گداگروں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
گداگروں نے انکشاف کیا کہ کینٹ پشاور کلب چوک اور پیر زکوڑی پل چوک سب سے زیادہ کمانے والے مراکز ہیں، فی گداگر 12 ہزار روپے ٹھیکیدار کو روزانہ دینے کے پابند ہیں۔ یونیورسٹی روڈ، فیز تھری چوک، گھڑی قمر، ڈبگری گارڈن، چوک یادگار، پیپل منڈی، اندر شہر بازار، قصہ خوانی، خیبر بازار، شعبہ بازار بڑے مراکز ہیں۔
6
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو چینی صنعتوں کے لیے برآمدی مرکز بنانے کی کوشش کریں گے۔حکومت پاکستان اور چین کے درمیان سرسبز و طویل مدتی شراکت داری قائم ہے۔چین نے اے آئی اور ٹیکنالوجی، مالی امداد کی فراہمی کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی اور علوم کی منتقلی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے، ہم نے چینی قیادت سے ہمیشہ سیکھا ہے۔
سی پیک کے دوسرے فیز میں باہمی کاروباری شراکتوں کے ثمرات نمایاں ہوں گے، سی پیک فیز ٹو میں چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہو گی ، پاکستان کو چینی صنعتوں کے لیے برآمدی مرکز بنانے کی کوشش کریں گے۔سینیٹر محمد اورنگزیب کا ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر چینی میڈیا سے گفتگو


